بلاول نے حکومت سے گلا کردیا، ہمارابنیادی حق ہم سےچھیناگیا اور کیا کہہ دیا

باغی ٹی وی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسمبلی میں ہماری تجاویزکوسنانہیں جاتا.ہمارابنیادی حق ہم سےچھیناگیا،مذمت کرتےہیں،عوام مہنگائی کےسونامی میں ڈوب رہےہیں،کشمیرسےکراچی تک حکومت کوبے نقاب کریں گے.کچھ جماعتوں کےایم این ایزآج اجلاس میں نہیں تھے.

بلاول کا کہنا تھا کہ میرےچیلنج پراسپیکرصاحب نےگنتی نہیں کرائی،شہبازشریف سےکہاتھاہمارےارکان موجودہوں گے،ہمارےایم این ایزاسمبلی میں موجودتھے،اپوزیشن لیڈرپرحملہ ہوتاہےتومجھ سےبرداشت نہیں ہوتا،پتانہیں ن لیگ والے شہبازشریف پرحملہ کیسےبرداشت کرلیتےہیں،

بلاول کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلط افغان پالیسیوں کاپاکستان کوخمیازہ بھگتناپڑا،افغان پالیسی پرہمیں ماضی کی غلطیوں سےسیکھناہوگا،کم وسائل کےباوجودسندھ حکومت نےعام آدمی کوبجٹ میں ریلیف دیا،وفاق کےمقابلےمیں سندھ بجٹ میں اچھے اقدام اٹھائےگئے،عوام عمران خان کوتاریخی مہنگائی پرمعاف نہیں کرسکتی،پورا وفاقی بجٹ غیرآئینی ہے،

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں فنانس بل 2021-22ء ترامیم کے ساتھ منظور کر لیا گیا ہے، تحریک کے حق میں 172 جبکہ مخالفت میں 138 ووٹ آئے ۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب کیلئےایک روڈ میپ دیا، جو اہداف رکھے انہیں پورا کر کے دکھائیں گے، باتیں کرنے والوں میں سے نہیں، کوئی ان ڈائریکٹ ٹیکس نہیں لگایا گیا، آنیوالے دنوں میں نچلی سطح پر خوشحالی آئے گی۔

Shares: