بلاول نے لیگی رہنماؤں سے کیا اہم مطالبہ

بلاول نے لیگی رہنماؤں سے کیا اہم مطالبہ

باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال اور سردار ایاز صادق نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر شہباز شریف کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو نے لیگی رہنماؤں سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے واپس نہ آنے پر تشویش کا اظہار کیا، احسن اقبال اور ایاز صادق نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو یقین دہانی کرائی کہ شہباز شریف جلد وطن واپس آئیں گے۔

واضح‌رہے کہ اس سے قبل لاہورہائیکورٹ میں شہبازشریف کی ٹرائل کورٹ سے مستقل حاضری معافی کیخلاف نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی،

نیب نے اپنی درخواست میں شہبازشریف کوفریق بنایا ہے ،نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ شہبازشریف کیخلاف آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس زیر سماعت ہیں ،ٹرائل کورٹ نے قانون کے برعکس مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کی ،درخواست میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف آشیانہ اوررمضان شوگر ملز ریفرنس میں مرکزی ملزم ہیں ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہورہائیکورٹ شہبازشریف کو مستقل حاضری معافی دینے کا فیصلہ کالعدم قراردے ،عدالت شہباز شریف کو ٹرائل میں شامل ہونے کا حکم دے۔

وکیل نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہبازشریف کے پیش نہ ہونے پر مستقل حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی گئی ،حاضری معافی کی درخواست میں ملزم کا عدالت میں پیش ہونالازمی ہے۔ عدالت نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ شہبازشریف کے پیش نہ ہونے سے ٹرائل کیسے متاثر ہوگا؟

نیب نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شہبازشریف کے خلاف احتساب عدالت میں دو ریفرنسز کا ٹرائل جاری ہے ،لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے24مارچ کو جواب طلب کرلیا۔

Comments are closed.