بلاول نے مخالفین کی ضمانتیں‌ضبط کرنے کی بات کردی

باغی ٹی وی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی مہم کے دوسرے روز بھی شھر کا دورا شروع کر دیا ہے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار بھی ان کے ہمراہ ہیں گلگت شھر کے علائقہ سکوئر پہنچے تو پارٹی کارکنوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور بچوں نے پھول پیش کئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یے علاقے اپنی تاریخ کو برقرار رکھتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مخالفین کی ضمانت ضبط کر دے گا۔

https://twitter.com/NaveedAliMangi2/status/1326867021213163521?s=20
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کے پیپلزپارٹی کی وجہ سے گلگت بلتستان کے انتخابات قومی میڈیا کی ہیڈ لائیں بن گئی ہے عالمی میڈیا میں بھی گلگت بلتستان کے انتخابات کی خبریں ہیں پیپلزپارٹی کی مقبولیت کی دیکھے کر باقی جماعتوں نے بھی گلگت بلتستان کا رخ کیا ہے یے پیپلز پارٹی کے جیالوں کی فتح ہے اس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار جمیل احمد، سردار محمد بخش خان مھر،سعدیہ دانش کے ہمراہ ایک بڑی ریلی کے ساتھ شھر کا دورا کرنے کیلیئے روانہ ہوئے .

Shares: