بلاول نے لیاقت باغ میں الوداع الوداع سیاسی یتم الوداع کے نعرے لگادیے

0
31

بلاول نے لیاقت باغ میں الوداع الوداع سیاسی یتم الوداع ، سلیکٹڈ الوداع کے نعرے لگادیے ،

باغی ٹی وی روپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے لیاقت باغ راولپنڈی میں خطاب کرتےہوئے کہا ہے ک آج پھر یہ دھرتی پکار رہی ہے کہ میں خطرے میں ہوں،ایک خاندان سے والد شہید، دونوں بیٹے شہید اور آخر میں بیٹی بھی شہید ہے.لیکن کیوں،یہ خاندان طاقت کا سرچشمہ صرف عوام کو مانتا تھا ،آج عوام کا معاشی قتل ہورہا ہے،بےنظیرطاقت کا سرچشمہ عوام کومانتی تھیں.لیاقت باغ گواہ ہے ،بےنظیرکوبم دھماکے میں شہید کیا گیا.2007میں اسی لیاقت باغ سے بی بی شہید نے آخری خطاب کیاتھا،حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الوداع الوداع سیاسی یتم الوداع ، سلیکٹڈ الوداع کے نعرے لگادیے
بلاول نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے سی پیک جیسا تاریخی منصوبہ شروع کیا،آصف زرداری نے صوبوں کو ان کے حقوق دیئے.بےنظیرخطرات کے باجود وطن واپس آئیں.بےنظیرنےآمروں اورانتہاپسندوں کا مقابلہ کیا،لاکھوں غریبوں کے سر سے چھت چھینی جارہی ہے.بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8لاکھ لوگوں کو نکالاگیا، سیاسی یتیم کہتےتھے میاں صاحب باہر نہیں آئیں گے مگر وہ آئے،ان سیاسی یتیموں سے ملک اور معیشت نہیں چل رہے،صرف ایک سال کے دوران 10لاکھ لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں،سیاسی یتیم اداروں کو بند کررہے ہیں،
یپلز پارٹی کی جانب سے پہلی بار مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش کے بجائے جائے حادثہ لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقد کیا ہے
جلسے کے لیے دو سٹیج بنائے گئے ہیں۔ ایک پر بلاول بھٹو مرکزی قیادت کے ہمراہ جبکہ دوسرے پر پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما موجود ہیں.

مرکزی سٹیج 100 فٹ اور 60 فٹ چوڑا ہے۔ سٹیج، جلسہ گاہ اور داخلی راستوں کے علاوہ مری روڈ کو خیر مقدمی بینروں سے سجا ئے گئے

پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کے مطابق جلسہ گاہ میں 15 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئیں۔ برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے ملک بھر سے جیالوں نے جڑواں شہروں میں ڈیرے ڈالے جہاں جلسہ کیا گیا

Leave a reply