بلاول نے یہ کیوں کہا کہ پورا ملک عدالتوں کی طرف دیکھ رہا ہے
بلاول نے یہ کیوں کہا کہ پورا ملک عدالتوں کی طرف دیکھ رہا ہے
اسلام آباد میں پمز اسپتال کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پہلے ہی بتایا ہے کہ ایک سابق صدر کے خلاف فیصلہ آنے والا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ عدالتیں سنگین غداری کیس میں سابق آمر کے خلاف جلد فیصلہ سنائیں گی۔اس بار انصاف ہی ہو گا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سابق آمر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں پورا ملک عدالتوں کی طرف دیکھ رہا ہے۔
بلاول نے کہا کہ جس بھی شہر سے پاکستانی ہو، سب کے لئے ایک قانون ہونا چاہیے۔ اس وقت پاکستانی عدلیہ کے لئے ایک موقع ہے۔ امید ہے کہ سابق آمر کے خلاف فیصلہ آنے والا ہے۔ اس طرح جمہوریت مضبوط ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں۔ کیس کس صوبے میں چلنا چاہیے؟ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔ جہاں جرم ٹرائل وہاں چلنا آصف زرداری کا حق ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں عدالت سے انصاف کی پوری امید ہے۔ ماضی کی غلطیوں سے نقصان ہوا، اس بار امید ہے انصاف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی صحت حکومت کے ڈاکٹر کے ہاتھوں میں ہے، انھیں ذاتی معالج سے علاج کی سہولت ملنی چاہیے۔