مزید دیکھیں

مقبول

بلاول اور مولانا مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالہ سے ایک پیج پر ہیں، مرتضیٰ وہاب

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے ایسی کوئی بات نہیں کی کہ آئینی ترمیم منظور کرنا مجبوری ہے،

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیگر تجاویز کے بجائے آئینی عدالتوں سے متعلق صرف اپنے ڈرافٹ کے ذمہ دار ہیں،میں خود ہفتے کو مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات میں شریک تھا، سینیٹر کامران مرتضی کو یقیناً کوئی غلط فہمی ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے آئینی عدالتوں کے قیام سے متعلق گفتگو کی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان مجوزہ آئینی ترمیم کے بیشتر نکات کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں،

واضح رہے کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا تھا کہ آئینی ترامیم کا مسودہ رات دو بجے کالے لفافے میں بھجوایا گیا تھا، بلاول سے تحفظات کا اظہار کیا تو انہوں‌نے کہا مجبوری ہے، ہم آنکھیں بند کر کے آگے نہیں بڑھ سکتے،جو حکومت کرنا چاہ رہی ہے اس طرح سے نہیں ہوتا، ہم اپوزیشن میں ہیں، کسی بھی اتحاد کا حصہ نہیں ہیں.

وسیم ،کامران،ایاز،شمائلہ،ماہ نور،سرٹیفائڈ فراڈیئے،مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

5 سے 7 ارب کا فراڈ،لاہور کا پراپرٹی سیکٹر لرز اٹھا

فائنل راؤنڈ،ایک اور نومئی کی تیاری،مبشر لقمان نے خبردار کر دیا

وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم

ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا

پی آئی اے کا جنازہ ہے،ذرا دھوم سے نکلے،مرحوم کیلیے بہت دعائیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan