بلاول پنجاب کا دورہ کریں گے

موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کے تحت بلاول بھٹو زرداری پنجاب اور میاں شہباز شریف سندھ کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف خصوصی دورے پر27 اگست کو کراچی پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اپنے دورے کے دوران کراچی میں ہم خیال سیاستدانوں سے ملاقات کریں گے جبکہ ان کی پیرپگارا سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق 28 اگست کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کراچی میں ہوگا۔ 29 اگست کو پی ڈی ایم کے تحت باغ جناح کراچی میں جلسہ عام ہوگا۔ پی ڈی ایم کے کراچی جلسے سے شہباز شریف، مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے پنجاب کا دورہ کریں گے۔ بلاول بھٹو پنجاب میں مختلف تنظیمی اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔

Comments are closed.