بلاول صاحب ! سندھ لڑکی سنگسار کر دی گئی، لیڈر بننا ہے تو پہلے اپنے صوبے میں انسانیت کی تذلیل بند کروائیں۔ سلیم صافی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، معروف اینکر پرسن سلیم صافی نے کہا ہے کہ بلاول صاحب ! یہ سب کچھ آپ کے صوبے میں ہورہا ہے؟ جب تک آپ کے اپنے زیرکنٹرول صوبے میں انسانیت کی اس طرح توہین ہوتی رہے گی، آپ لاکھ ہیومین رائٹس ، آئین اور ماڈرنزم کے باتیں کریں، اسے ڈھونگ اور ڈرامہ سمجھاجائے گا۔لیڈر بننا ہے تو پہلے اپنے صوبے میں انسانیت کی تذلیل بند کروائیں۔
بلاول صاحب ! یہ سب کچھ آپ کے صوبے میں ہورہا ہے؟ جب تک آپ کے اپنے زیرکنٹرول صوبے میں انسانیت کی اس طرح توہین ہوتی رہے گی، آپ لاکھ ہیومین رائٹس ، آئین اور ماڈرنزم کے باتیں کریں، اسے ڈھونگ اور ڈرامہ سمجھاجائے گا۔لیڈر بننا ہے تو پہلے اپنے صوبے میں انسانیت کی تذلیل بند کروائیں۔ https://t.co/PQxrP98Iyp
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) July 5, 2020
واضح رہے کہ جامشورو ضلعے کے گائوں وڈا چھچھر میں یے لڑکی وزیراں چھچھروحشيانہ طور پر پتھروں سے سنگسار کرکے بيدردی سے قتل کی گئی ہے.
یہ وزيراعلیٰ سندھ کا آبائی ضلع ہے،ابھی تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے. ديہی علاقوں کو خواتين کے ليےمقتل بناديا گيا ہے. ایازلطیف پلیجو کہتے ہیں کہ حکومت اورعدلیہ سب کو نوٹس لینا چاہیے اوراس قتل کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ باقی قتلوں کے متعلق بھی حقائق سامنے لانے چاہیں.