بلاول، شہباز کی ملاقات ہو گی آج

0
36

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات آج ہو گی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری آج قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کریں گے ،پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز شہباز شریف سے رابطہ کیا تھا اور ملاقات کا وقت طے کیا تھا.

مولانا سے ملکر بلاول ڈھونڈیں گے “درمیانی” رستہ

بلاول زرداری شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کریں گے.

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی، ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے اور حکومت کے خلاف تحریک پر بھی مشاورت کی جائے گی، ذرائع کے مطابق بلاول مسلم لیگ ن کو اس بات پر آمادہ کریں گے کہ حکومت کے خلاف احتجاج تو کیا جائے لیکن اسلام آباد کا لاک ڈاؤن نہ کیا جائے.

عوام نے دیکھ لیا نیازی کا ہر دعویٰ اور وعدہ جھوٹا نکلا، بلاول

بلاول زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات آج دن دو بجے ہو گی جس میں دونوں پارٹیوں کے دیگر رہنما بھی شامل ہوں گے

خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

آئندہ سماعت پر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہجیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم نہ ڈیل کر سکتے ہیں نہ ڈیل مانگتے ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ڈیل پرلعنت بھیجتی ہے،میں مولانا سےمل رہا ہوں ہم ایک درمیانی راستہ ڈھونڈ سکتے ہیں،میرے صوبے پراگرایک غیرآئینی حملہ ہواتوایک زبردست مہم چلائیں گے،

Leave a reply