کراچی (پریس ریلیز تاریخ 25 اپریل)بلاول زرداری کے بیان پر قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا بلاول زرداری اپنے نافرمان اور نااہل ترجمانوں کو تبدیل کریں، کے پی کے میں ہر خاندان کے پاس دس لاکھ تک کا مفت علاج کرانے کی سہولت موجود ہے، سندھ کے لوگوں کے پاس اسیمبولینس تک موجود نہیں ہے، سندھ کی عوام کو صحت کی سہولیات دینے کی پی پی مخالف ہے، سندھ میں آٹے،چینی، دودھ، سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں سے وفاق کا تعلق نہیں، منافع خوروں سے 10 پرسنٹ پی پی کے بھتہ خور وصول کررہے ہیں، پی پی کے چیئرمین ہمیشہ اپنے کردار کی طرح چھوٹی باتیں کرتے ہیں، بلاول وزیراعظم کو چور کہنے کی بجاء اپنے والد کا کردار بھی دیکھ لیں، بلاول زرداری مہنگائی پر سب سے پہلے اپنے وزیراعلیٰ کو برطرف کریں، بلاول وزیراعظم کو چور کہنے کی بجاء اپنے والد کا کردار بھی دیکھ لیں، بلاول کے غیر سنجیدہ بیانات سے پارٹی رہنماء خود پریشان ہیں، کورونا کی صورتحال پی پی کے لیے مال کماؤ کی صورتحال بننے نہیں دیں گے۔
دوسری جانب ٹنڈوالہیار نوجوان بابر خانزادہ کے کیس میں پولیس افسران کی عدم گرفتاری پر قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے بیان دیتے ہوئے کہا ایس ایچ او عرفان چانڈیو قتل میں ملوث ہونے کے باوجود کئی دن تک ایس ایچ اور کی سیٹ پر موجود رہا اگر پہلے ہی دن اسکو لاک اپ کر دیا جاتا تو بھاگ نا سکتا۔ ان دونوں انسپکٹرز کو مفرور کرا کر بعد پیٹی بھائیوں کو کیس سے نکال دیا جائیگا ۔ مگر ہم اس کیس کا پیچھا کرینگے اور انکو سزا دلوائینگے ۔ آئی جی صاحب اگر سیرئیس ہیں تو ان دونوں مفروروں کو گرفتار کرائیں۔ ایس ایچ او سی آئی اے امتیاز ڈومکی کا مفرور ہونا یہ بات ثابت کرتا ہے کہ ضلع کے اعلیٰ افسران اس بھتہ خوری اور قتل میں ملوث ہیں، آئی جی سندھ کی جانب سے ہر قسم کی اسپیشل اور سی آئی اے ختم کر دی گئی ہے اس کے باوجود ضلعوں میں ان لوگوں کی موجودگی باعث تشویش ہے، صرف چھوٹے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کروا کے ایس ایچ او عرفان چانڈیو، سی آئی اے امتیاز ڈومکی کو مفرور کرانے میں ضلعے افسران کا ہاتھ ہے۔ آئی جی سندھ فوری طور پر ان افسران کو گرفتار کرائے اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ اگر ان پولیس افسران کو گرفتار نہیں کروایا جاتا تو اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ ضلعے افسران بھی کیس میں ملوث ہیں ، پولیس افسران کو فرار گرانے پر ضلع ٹنڈو الہیار کے افسران کو بھی شامل تفتیش کیا جائے، جلد سے جلد ملزمان گرفتار نہیں کیئے جاتے تو ہم احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے بابر خانزادہ کے ورثا کو انصاف دلوانے کے لئے ہر ممکن مدد کریں گے ۔
پی ٹی آئی کے 25 ویں یوم تاسیس پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا یوم تاسیس پر چیئرمین عمران خان سمیت کارکنان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پی ٹی آئی کی طویل جدوجہد وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیراعظم نے مسلسل محنت اور جدوجہد کی درخشاں مثال ہے، 25 سال قبل وزیراعظم نے تحریک انصاف کے پودے کی آبیاری کی، تحریک انصاف نے ملک کے نوجوانوں کو سیاسی شعور دیا، وزیراعظم عمران خان نے بوسیدہ سیاسی نظام کو چیلنج کرکے عوام کو بیدار کیا، آج وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے، عمران خان کی قیادت میں اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کی جدوجہد جاری رکہیں گے۔

Shares: