اسپین: مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اسپین کے ایک مقبول اور مہنگے ترین ریسٹورنٹ کو پورے 2 دن کے لیے بک کرایا تو وہاں جو انہوں نے آرڈر دیا، وہ دنگ کر دینے والا تھا۔
باغی ٹی وی : اسپین کے معروف شیف جورڈی کروز نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ کچھ عرصے قبل بل گیٹس نے ان کا ایوارڈ یافتہ ریسٹورنٹ لیے بک کرایا تھا،شیف نے بتایا کہ کچھ عرصےقبل بل گیٹس ہمارے ریسٹورنٹ آئے اوران کےساتھ 25 محافظ اور دیگر افراد تھےبل گیٹس نے پورا ریسٹورنٹ 2 دن کے لیے بک کرالیا جس کے بعد ہم نے اپنے بہترین پکوان مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور ان کی ٹیم کے لیے تیار کیے، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ بل گیٹس نے کیا آرڈر دیا؟ انہوں نے ایک ڈائٹ سافٹ ڈرنک منگوائی اور اپنے طیارے میں واپس چلے گئے۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کی 8 کروڑروپےسےزائد کی لاٹری نکل آئی
جورڈی کروز کے مطابق اس دوران ان کی ٹیم کے افراد وہاں آکر کھانا کھاتے رہے،لیکن انہوں نے ریسٹورنٹ میں کسی پکوان کو بالکل نہیں چکھا،اس ریسٹورنٹ کے پکوان اسپین میں بہت زیادہ مشہور ہیں مگر بل گیٹس عموماً سادہ کھانا پسند کرتے ہیں جبکہ دوپہر کے کھانے کے لیے انہیں برگر کھانا پسند ہے۔
کینیڈا میں خالصتان کےقیام کیلئےریفرنڈم کا نیا مرحلہ آج سےشروع
گیٹس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر Joe Cerrell کے مطابق اگر آپ کی ملاقات دوپہر کے کھانے میں بل گیٹس سے ہوتی ہے تو آپ کو برگر کھانا ہوں گے بل گیٹس ڈائٹ مشروبات کو بھی بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اور سفر کے دوران ان کے ہوٹل کے کمرے میں ایسے مشروبات کا ذخیرہ موجود ہوتا ہے کچھ سال پہلے بل گیٹس نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا تھا کہ ‘جب میں دفتر میں ہوتا تھا تو دن بھر میں 3 سے 4 ڈائٹ مشروبات پی لیتا تھا-