کینیڈا میں خالصتان کےقیام کیلئےریفرنڈم کا نیا مرحلہ آج سےشروع

10 ستمبر کو لاکھوں کی تعداد میں کینڈین سکھ آزاد خالصتان کیلئے ووٹ دیں گے
0
44
canada

وینکوور: سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام کینیڈا میں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا نیا مرحلہ آج شروع ہو گا-

باغی ٹی وی :سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام کینیڈا میں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کے نئے مرحلے کے تحت وینکوور میں 18 جون کو قتل کئے جانے والے خالصتان چیپٹر کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجھر کے قتل کے مقام گرو نانک سکھ گورودوارہ میں آج ریفرنڈم منعقد ہوگا۔

نجی خبررساں ادارے جیو سے بات کرتےہوئےوینکوورریفرنڈم سےمتعلق بات چیت کرتےہوئے کونسل آف خالصتان کے صدر ڈاکٹر بخشیش سنگ سندھو کا کہنا تھا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت ملوث ہے، یہ ریفرنڈم اسی جگہ ہو رہا ہے جہاں بھارت نے ہردیپ سنگھ نجھر کو قتل کروایا تھا، 10 ستمبر کو لاکھوں کی تعداد میں کینڈین سکھ آزاد خالصتان کیلئے ووٹ دیں گے کینیڈا کے وزیراعظم نے بھی واضح طور پر کہا ہے کہ بھارت، کینیڈا کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے، ہم بھارت کے بھیانک چہرے کو دنیا کے سامنے لانے پر جسٹن ٹروڈو کے شکر گزار ہیں۔

مراکش :تباہ کن زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1037 ہو گئی

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی مسلمانوں سکھوں اور دیگر اقلیتوں کا دشمن ہے، خالصتان ریفرنڈم میں ایک ملین سے زائد سکھ دنیا بھر سے ووٹ ڈال چکے ہیں، بھارت کچھ بھی کر لے سکھوں کی تحریک کو روک نہیں سکتا۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں تقریبا ساڑھے سات لاکھ سے زائد سکھ آباد ہیں، یہ تعداد بھارت کے بعد کسی بھی ملک میں رہنے والے سکھوں کی سب سے بڑی تعداد ہے، خالصتان کے حامیوں کے مطابق کینیڈا میں سکھوں کی تعداد 10 لاکھ سے بھی زائد ہے خالصتان کے قیام کیلئے دنیا بھرمیں آباد سکھوں کی رائے جاننے کیلئے ریفرنڈم کا آغاز 2021 میں لندن سے ہوا تھا، لندن میں اکتوبر 2021 میں ہونے والے پہلے ریفرنڈم میں 30 ہزار سے زائد سکھوں نے شرکت کرکے ووٹ ڈالا تھا۔

سمندرمیں مستقل انسانی اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ

سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام برطانیہ کے پانچ شہروں کے علاوہ پیرس، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے تین تین شہروں سمیت اب تک دنیا کے دو درجن سے زائد شہروں میں ریفرنڈم کا انعقاد ہوچکا ہے۔

Leave a reply