ایک کروڑ افریقی کرونا وائرس سے ہلاک ہوسکتے ہیں‌، مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے ریڈ الرٹ جاری کردیا

قاہرہ :ایک کروڑ افریقی کرونا وائرس سے ہلاک ہوسکتے ہیں‌، مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ،اطلاعات کےمطابق مائکروسوفٹ کے بانی اوردنیا کے معاملات پرنظررکھنے والی اہم شخصیت بل گیٹس نے خبردارکیا ہےکہ اگرکروناوائرس پرقابونہ پایا گیا توپھرافریقہ کے ایک کروڑ س زائد انسانوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے

ذرائع کےمطابق بل گیٹس نے یہ الرٹ اس میٹنگ کے ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد جاری جو سیٹل میں جاری تھی اور اس میٹنگ میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے حوالے سے بات چیت ہورہی تھی

کرونا وائرس سے افریقہ میں ہلاکتوں کی دلیل دیتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ایک تو یہ وائرس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے اور دوسرا افریقہ کے غریب ممالک جہاں‌پہلے صحت کی سہولتیں میسر نہ ہونے کے برابر ہیں‌ ،انہوں نے کہا کہ اگریہ حال رہا تو پھر اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس وائرس کی زد میں آکر 10 ملین افراد کے ہلاک ہونے کی خبردے دی ہے

Comments are closed.