بل کی منظوری پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں. جہانگیر ترین

0
52
jahangir tareen

بل کی منظوری پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے رابطہ کرکے قومی اسمبلی میں نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق بل کی پاس ہونے پر مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے نااہلی کی مدت کے حوالے سے بل کی منظوری کے بعد پارٹی رہنماؤں اور وکررز نے جہانگیر ترین سے رابطے کئے۔ جہانگیر ترین نے نیک خواہشات پر پارٹی رہنماؤں اور وکررز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بل کی منظوری پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ سیاست میں واپسی پر وہ ملک وقوم کی بہتری کے لئے اپنی پارٹی کے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جہانگیر ترین اس وقت اپنی فیملی کے ہمراہ علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں اور عید الاضحیٰ کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی مراد علی شاہ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں
جبکہ خیال رہے کہ قومی اسمبلی نے نااہلی کی مدت کے تعین اور الیکشن کی تاریخ سے متعلق اصلاحات کا بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا ہے۔ اس بل میں نااہلی کی مدت پانچ سال رکھ دی گئی ہے اور اس کی منظوری سے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما جہانگیر ترین سمیت دیگر کے لیے اہلیت کی راہ ہموار ہوگی۔

Leave a reply