بل گیٹس کے کمپنی کی خاتون ملازم سے تعلقات کا انکشاف

بل گیٹس کے کمپنی کی خاتون ملازم سے تعلقات کا انکشاف

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے اپنی کمپنی کی خاتون ملازم سے تعلقات تھے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ان الزامات کی تحقیقات کے باعث بل گیٹس نے بورڈ آف ڈائریکٹر کی حیثیت سے استعفیٰ دیا کیونکہ بورڈ ارکان نے 2020 میں فیصلہ کیا کہ بل گیٹس کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔خاتون ملازم نے انکشاف کیا کہ بل گیٹس اور ان کے تعلقات برسہا برس رہے ہیں،

دوسری جانب مائیکرو سافٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 2000 میں پیش آئے واقعات کا علم 2019 میں ہوا، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایک کمیٹی نے معاملے کاجائزہ لیا، یہ واقعہ 20 برس پرانا ہے اور تعلق اچھے انداز میں ختم ہوگیا تھا۔

ترجمان بل گیٹس کا کہنا تھا کہ بل گیٹس کے کمپنی چھوڑنے کی وجہ فلاحی کاموں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

قبل ازیں بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے 3 مئی کو 27 سال کی شادی کے بعد اچانک ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا-بل گیٹس یا ملینڈا گیٹس کی جانب سے اتنے عرصے بعد علیحدگی کی کوئی وجہ تو بیان نہیں کی گئی مگر پیپل میگزین کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ طلاق کے اعلان کے لیے اتنے برسوں تک انتظار کی وجہ ان کے بچے تھے۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس وقت طلاق کا اعلان کی وجہ بظاہر یہ ہے کہ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی فوبی اب 18 سال کی ہوگئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ان کی سب سے چھوٹی اولاد نے ہائی اسکول سے گریجویشن مکمل کرلی اور انہوں نے اس وقت تک اکٹھے رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

ملک میں پولیو کے بڑھتے کیسز، وزیراعظم عمران خان نے کیا اہم اعلان

لوگوں کو الجھاؤ میں رکھنا انسانیت کے خلاف جرم ہے، انسٹا گرام صارفین کی بل گیٹس پر کڑی تنقید

دنیا کے امیر ترین جوڑے میں 27 سال بعد علحیدگی ہوگئی

بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی طلاق سے متعلق سوشل میڈٰیا پر میمزکا طوفان

بل گیٹس کی اہلیہ ملینڈا کو طلاق کے بعد کتنی دولت ملے گی؟

ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کے بل گیٹس بھی معترف

Comments are closed.