بلاول بھٹوکی حضرت علیؓ کے روضہ مبارک پرحاضری

چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری عراق کے شہر نجف پہنچ گئے جہاں انہوں نے حضرت علیؓ کے روضہ مبارک پر حاضری دی-

باغی ٹی وی: بلاول بھٹو زرداری نے نجف میں حضرت علیؓ کے روضہ مبارک پر حاضری دی جہاں انہوں نے پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے لیے دعا مانگی،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گورنرکربلا نصیف جاسم الخطابی سےملاقات کی،اس موقع پرپاکستانی زائرین کے لیے عراق میں سہولیات اور دیگر موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

کینیڈا کے جنگلات میں آگ،امریکا میں بھی شدید فضائی آلودگی کا انتباہ جاری

قبل ازیں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر حاضری دی وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا شیخ عبدالقادر جیلانی کی درگاہ کے سجادہ نشین شیخ خالد عبدالقاد رالمنصور الجیلانی نے استقبال کیا اورمزارکے مختلف حصوں کادورہ کروایا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے لیے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار کی نئی جالی کو خصوصی طورپر کھولا گیااس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور چادر رکھی-

سیالکوٹ :پورا شہرڈاکوؤں کے حوالے ،عوام لٹنے لگی ،پولیس تماشائی بن گئی

Comments are closed.