کراچی :کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے سمندر پار پاکستانیوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہوں،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے سمندر پار پاکستانیوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہوں
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں وطن عزیز میں موجود جاں بحق ہونے والے بیرون ملک پاکستانیوں کے سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں،انہوں نےکہا کہ دفتر خارجہ اس موقع پر جاں بحق ہونے والے بیرون ملک پاکستانیوں کے سوگوار خاندانوں سے رابطہ کرکے ان کے مسائل حل کرے
، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ امریکا، اٹلی، برطانیہ اور اسپین میں پاکستانیوں نے کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کرکے ملک کا نام روشن کیا،انہوں نے کہا کہ میں امریکا و یورپی ممالک میں کرونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے زندگیوں سے محروم ہونے والے پاکستانی طبی عملے کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں
، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خلیج عرب ممالک میں پاکستانی مزدوروں کی ایک بڑی تعداد مسائل کا سامنا کررہی ہے،امریکا و یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی سخت وقت کا سامنا کررہے ہیں،مجھے امید ہے کہ پوری دنیا میں ہمارے ملکی سفارت خانے مشکلات سے دوچار پاکستانیوں سے رابطے میں ہوں گے،سمندر پار پاکستانی خود کو تنہا نہ سمجھیں، عوام ان کیلئے فکرمند ہیں