باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پروائرل ویڈیوز پر وضاحتی بیان جاری کر دیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے ، نہ ہی ان ویڈیوز سے میرا کوئی لینا دینا ہے۔ اگر آپ صحیح سے پڑھ نہیں سکتے تو شاید آپ کے پاس کم از کم بنیادی بینائی تو ہو گی جس سے آپ کو یہ معلوم ہو گا کہ اس ویڈیو میں نہ تو کہیں بختاور بھٹو خود ہے اور نہ ہی ان کے خاندان کا کوئی فرد نظر آ رہا ہے۔
These are obviously not my videos nor have anything to do with me. If reading isn’t your speciality (clearly says 27th on the leaked cards) then perhaps basic vision will allow you to see Bakhtawar is not in any of these videos neither are her very identifiable family members. https://t.co/Y5FbHulOMm
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) November 25, 2020
گذشتہ روز سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں کئی افراد کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ان ویڈیو کو بختاور بھٹو زرداری سے منسوب کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ ویڈیوز بختاور بھٹو زرداری کی منگنی سے پہلے ہونے والی ایک تقریب کی ہے جس میں انہوں نے اپنے تمام دوست احباب اور قریبی ساتھیوں کو مدعو کیا تھا۔
ان ویڈیوز کی بنیاد پر بختاور بھٹو اور ان کے اہل خانہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ ان کے پاس ملک کا لُوٹا ہوا پیسہ ہے جسے یہ لوگ پانی کی طرح بہا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہیں جس میں ایک مخلوط ماحول ہے اور اس میں مردو خواتین کا اختلاط اس طرح ہے جس کا ہمارے مشرقی معاشرے میں کوئی جواز نہیں ملتا. بلاول ہاؤس میں جاری رقص و سرود کی اس محفل میں جوان لڑکیاں اور لڑکے پیپلز پارٹی کے پارٹی گیت پر رقص کر تے نظر آتے ہیں . دیگر ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شراب کو سر عام پیش کیا جار ہا ہے.
تاہم اب بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز سے متعلق وضاحت کر دی ہے
بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر کو ہو رہی ہے ۔منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس میں ہو گی، اس حوالہ سے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں،بے نظیر کی بیٹی کی منگنی امریکہ میں مقیم یونس چوہدری کے صاحبزادے محمود چوہدری سے طے پائی ہے
منگنی تقریب میں شرکت کرنے والوں کو اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں، منگنی تقریب میں شرکت کرنے والوں کو بذریعہ ای میل دعوت قبول کرنا ہوگی۔ تمام شرکاء کو کورنا منفی ٹیسٹ کی رپورٹ بھی ای میل کرنا ہوگی۔ دعوت میں شرکت سے چوبیس گھنٹے پہلے رپورٹ بھیجنا ہوگی۔موبائل فون اور فوٹوگرافی کی بلاول ہاؤس کے اندراجازت نہیں ہوگی۔
بختاور کی سالگرہ پر بلاول زرداری نے کیا دیا پیغام؟ جیالے ہو گئے حیران
بھٹو خاندان میں بڑے عرصے بعد خوشیاں، بختاور کی منگی طے
واضح رہے کہ بختاور زرداری 25جنوری1990 کو پیدا ہوئی تھیں،بختاور زرداری ذوالفقارعلی بھٹو اور نصرت بھٹو کی نواسی ہیں۔بختاور زرداری کے دادا حاکم علی زرداری ولد حسین زرداری اور دادی کا نام زرین آراء زرداری تھا.چھوٹی بہن آصفہ اور بھائی بلاول زرداری ھے۔