بلاول کی جان کو خطرہ، کیا قدم اٹھا لیا، سب حیران رہ گئے

0
35

بلاول کی جان کو خطرہ، کیا قدم اٹھا لیا، سب حیران رہ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو سیکورٹی کی فراہمی کے حوالہ سے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی

بلاول زرداری کے وکیل اختر حسین عدالت میں پیش ہوئے، بلاول کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کی سکیورٹی سے متعلق وفاقی حکومت تعاون نہیں کرتی ،سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی وزارت داخلہ سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا،

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

عدالت نے کہا کہ وفاقی وزارت داخلہ وی آئی پیز کی سکیورٹی کا طریقہ کار بتائے، عدالت نے کیس کی سماعت 3 ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی.

واضح رہے کہ بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور رکن اسمبلی ہیں، وہ اسمبلی اجلاس میں تو کم آتے ہیں لیکن حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا ہر وقت دعویٰ کرتے رہتے ہیں، گزشتہ برس بھی حکومت کے خلاف ٹرین مارچ انہوں نے کیا تھا جو کراچی سے شروع ہوکر لاڑکانہ میں ختم ہو گیا تھا

نواز شریف بھی سیلکٹڈ، بلاول کے بیان پر حمزہ شہباز نے دیا رد عمل، کیا کہا؟

Leave a reply