بلاول نے اگر یہ…. نہ کیا تو اسکا کیا حشر ہو گا؟ فواد چودھری نے یہ کیا کہہ دیا

0
60

بلاول نے اگر یہ…. نہ کیا تو اسکا کیا حشر ہو گا؟ فواد چودھری نے یہ کیا کہہ دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ میں شکست پر پیپلز پارٹی کو جعلی احتجاج کی بجائے اپنی قیادت کی سنگین غلطیوں کا ادراک کرانا چاہئے، سندھ کے لوگ آپ کی سرکار میں اصلاح چاہتے ہیں اور اگر آپ نے اصلاحات نہ کیں تو آپ کا حشر سندہ میں بھی وہی ہو گا جو باقی پاکستان میں ہے، یہ احتجاج کا نہیں سوچ کا موقع ہے.

لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا

قبل ازیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل کا ضمنی انتخاب اس امر کا ثبوت ہے کہ لاڑکانہ بھٹو کا گڑھ نہیں رہا۔دھاندلی کا رونا رونے والوں کا بیانیہ پنکچر ہو گیا۔لاڑکانہ میں ہونے والی شکست ان کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔یہ ضمنی انتخاب نئے الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کے لئے نشان عبرت ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں بلاول کو شکست دے دی

Leave a reply