بزرگ سیاست چھوڑیں، گھر مدرسہ میں بیٹھ کر ملک کیلئے دعا کریں،بلاول نے ہاتھ جوڑ دیئے

0
119
bilawal

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، سابق وزیر خارجہ بلاول زرداری نے چترال میں ورکر کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بے نظیر کے مکمل مشن کو مکمل کرنا چاہتا ہوں،پرانے سیاست دان سیاست چھوڑ دیں، انکے فیصلوں سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے.

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدانوں سے جان چھڑوانی ہے، میں اپنے بزرگوں کا احترام کرتا ہوں، ہم پی ٹی آئی کی طرح نہیں ہیں کہ گالی دینا شروع کر دیں، ہم عزت کا خیال کرتے ہیں، پرانے سیاستدانوں سے یہ اعتراض نہیں کہ وہ بزرگ ہیں ،اعتراض یہ ہے کہ وہ یہ سیاست کر رہے ہیں جس سے ملک تباہ ہوا، ستر سال سے یہی ہو رہا، میاں صاحب تیسری بار وزیراعظم بنے تو یہ کہا تھا کہ وہ پرانی سیاست کو چھوڑیں گے اور نئی سیاست لے کر آئیں گے، جب پی ڈی ایم کو حکومت ملی تو وہی پرانی سیاست، ہمارا بزرگوں سے احترام سے مطالبہ ہے کہ پرانا سیاست چھوڑ دیں، گھر بیٹھیں،مدرسہ میں بیٹھیں، ملک کے لئے دعا کریں، اب کام ہم نے کرنا ہے اور کر کے دکھائیں گے، نواز شریف کو جب وزیراعلیٰ پنجاب بنایا گیا تو عمر کیا تھی؟ مولانا فضل الرحمان نے جب سیاست شروع کی تو عمر کیا تھی، بینظیر جب مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنی تو سب سے نوجوان وزیراعظم بنیں، اور اب پاکستان کا ستر فیصد جوان ہے، انکو نظر آ رہا ہے کہ پرانا سیاستدان، ایک دو الیکشن جنہوں نے لڑنا وہ کتنا کام کر سکتے، فیصلے آج کی سوچ کے ہوتے ہیں کل کے لئے نہیں، ان فیصلوں‌کا بوجھ نوجوانوں کو اٹھانا پڑے گا،عمران خان کی حکومت ٹک ٹاکر کی تھی، نوازشریف کی حکومت اشرافیہ کی ہو گی

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو قسمت اپنی ہاتھ میں لینی ہو گی، الیکشن ہونے جا رہے ہیں، ایسی جماعت کو کامیاب کروائیں جس کی تاریخ یہ ہے کہ جب بھی پی پی کی حکومت بنی تو پسماندہ علاقوں کی حکومت بنی،میں چاہتا ہوں اس ملک میں عوامی راج قائم کروں،میں سب کا شکر گزار ہوں کہ وفاداری کی آج چترال میں مثال قائم کی ہے، ہم ایک بار پھر چترا ل کی تین سیٹیں جیتیں گے اور ثابت کریں گے کہ چترال کے لوگ وفادا ر ہیں کل بھی بھٹو شہید کے ساتھ تھے اور آج بھی بھٹو شہید کے ساتھ ہیں، میرا آپ سے وعدہ ہے کہ قائد عوام اور بینظیر کے مکمل مشن کو میں اور آپ ملکر مکمل کریں گے، میرا وعدہ ہے سابق فاٹا کو پاکستان میں ٹیکس فری زون بنائیں گے تا کہ یہاں ترقی ہو اور میں افغانستان کو دکھاؤں کہ ہم فخر کرتے ہیں کہ کس طرح فاٹا کے لوگوں کے لئے کام کیا.میں صرف نعروں، وعدوں پر الیکشن نہیں لڑ رہا،چترال کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہم اسکو ختم کریں گے.یہاں کے لوگوں نے نعرہ مشہور کرایا تھابے نظیر آئے گی روز گار لائے گی،بلاول نے اپنا زمین اپنا مکان پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت میں آئے تو لوگوں کو گھر بنا کر دیں گے، کچی آبادیوں والوں کو مالکانہ حقوق دلواؤں گا.مجھے وفاق میں حکومت کی ضرورت ہے لیکن خیبر پختونخوا میں مجھے جیالا وزیراعلیٰ چاہیے، صوبائی حکومت چاہئے، اسکے لئے ڈبل محنت کرنی ہو گی، بار بار آنا پڑے گا تو آئیں گے، پختونخواہ کا حق ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے مطابق حق ملنے چاہئے.میں یہ حق دلواؤں گا.

کسی کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کے بجائے ہمیں موقع دیں،بلاول

کیا شہباز شریف اور انکے ساتھی 16 ماہ کی کارکردگی پر الیکشن لڑ سکتے ہیں؟بلاول

طعنوں کی سیاست سے پرہیز کرنا چاہئے، احسن اقبال کا بلاول کو مشورہ

ایک الیکشن میں انکو کچھ تکلیف ہے تو ویلکم ٹو دی کلب

اگر اس بار الیکشن کی بجائے سلیکشن ہُوا تو عوام نقصان اٹھائیں گے، بلاول

Leave a reply