کراچی :کے الیکٹرک کا پاورپلانٹ بن قاسم تھری تمام ترکوششوں کے باوجود چل نہ سکا ،اطلاعات کے مطابق کے الیکٹرک کے جدید ترین پاور پلانٹ بن قاسم تھری کا 450 میگا واٹ یونٹ نمبر ون کا گیس ٹربائن فنی خرابی کے باعث بند ہوگیا تھا جس کے چلنے کی جلد امید نظر نہیں آرہی
کے الیکٹرک نے بجلی 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری کر لی
رپورٹ کے مطابق یونٹ کی مرمت اور آپریشنل ہونے میں 3 سے 4 ماہ کا عرصہ لگے گا، بن قاسم پاور پلانٹ تھری کا یونٹ کمیشننگ اور کارکردگی ٹیسٹ کے بعد 5 جولائی سے 450 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گیس ٹربائن کے تمام پارٹس بیرون ملک سے درآمد کئے جائیں گے، جن کی مالیت اربوں روپے ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک جاری بیان میں کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا بن قاسم پاور اسٹیشن 3 کا یونٹ ایک فالٹ کے باعث عارضی طور پر غیرفعال ہوا ہے، اس فالٹ کی شناخت سیمینز اے جی (Siemens AG) کی جانب سے کئے جانے والے کمیشننگ فیز کے آخری مراحل کے ایک ٹیسٹ کے دوران ہوئی، ٹربائن کی مرمت میں 6 سے 8 ہفتے لگیں گے۔
ے الیکٹرک کی بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست
ترجمان کے مطابق ہاربن الیکٹرک اور سیمینز کے نمائندوں کی جانب سے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا جاچکا ہے، حالانکہ پلانٹ اب بھی ٹیسٹ رن پر ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے صورتحال کا مستقل جائزہ لیا جارہا ہے، ابتدائی تحقیقات اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ فالٹ گیس ٹربائن کے ایک خاص حصے میں آیا۔
بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست دائر،سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک سے جواب طلب
ترجمان کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ متاثرہ یونٹ پچھلے مہینے متعدد بار مکمل لوڈ پر چل چکا ہے، شہر میں بجلی کی سپلائی ویب سائٹ پر موجود 30 جون کے شیڈول کے مطابق ہے اور لوڈ شیڈنگ میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔