پاکستانیوں کی محبت کا قرضدار ہو گیا ہوں انڈین اداکار بنوں ڈھلوں‌

بہت جلد پاکستان آنے کا ارادہ رکھتا ہوں
0
39
binnu dhillon

انڈین پنجابی گلوکار بنوں ڈھلوں نے اپنے لاہور کے صحافیوں کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ انڈیا سے جو بھی فنکار پاکستان آتا ہے اسکو بہت پیار اور محبت ملتی ہے۔ پاکستانی بہت ہی مہمان نواز ہیں ،پاکستانی دل سے بولتے ہیں اور دل سے ملتے ہیں ، ان کے خلوص کومیں سیلیوٹ پیش کرتا ہوں۔بنوں ڈھلوں نے کہا کہ اینٹرٹینمنٹ کی کوئی زبان نہیں ہوتی اور جو فلم دل کھول کر ہنسائے وہی بہترین فلم ہوتی ہے پھر وہ چاہے پاکستان کی فلم ہو یا ہندوستان کی ۔ بنوں ڈھلوں نے کہا کہ گپی گریوال پنجابی فلم شیراں دی قوم فلم بنا رہے ہیںاسکو خود ہی ڈائریکٹ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں پاکستانی فنکاروں کی اداکاری ہمیشہ ہی بہت متاثر کرتی ہے میں نے فہد مصطفی کی فلم لوڈ ویڈنگ دیکھی اس میں ایک گانا تھا ” تینوں تیکیا بنا نئیں جی لگدا محلے وچوں کوچ نہ کریں“ گانا بہت پسند آیا تھا۔

بنوں ڈھلوں نے کہا ک” بہت جلد پاکستان آنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ دونوں ملکوں کو مشترکہ فلمسازی کرنی چاہی”ے اس سے دونوں فلموں کی پنجابی انڈسٹری کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور آکر بہت اچھا لگا پاکستانیوں نے جو محبت دی اس کا میں قرضدار ہو گیا ہوں۔

آرنلڈ شوازنیگر کے باڈی گارڈ نے شلپا شیٹی کو دھکا کیوں دیا ؟

اسرائیل کی بربریت پر پاکستانی شوبز سلیبرٹیز سراپا احتجاج

صرف اسرائیلی ہی انسان ہیں؟ کمال راشد خان کا سوال

Leave a reply