باماکو:بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش، ڈاکٹرزقدرت کی عطا پرحیران ،اطلاعات کے مطابق افریقی ملک مالی میں خاتون نے بیک وقت 9 بچوں کو جنم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالی میں ‘سی سی’ نامی 25 سالہ خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بیٹیوں اور 4 بیٹوں کی پیدائش ہوئی۔ ملکی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ماں اور بچوں کی صحت بہتر ہے۔

ڈاکٹروں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی سی کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش متوقع تھی لیکن انہوں نے معجزانہ طور پر 9 بچوں کو جنم دیا۔

طبیب الٹراساؤنڈ میں 2 بچوں کو دیکھ نہیں پائے تھے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تمام بچے صحت مند ہیں

Shares: