میٹرک ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

0
86

لاہور:عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی …اس زندگی کو سمجھنے کے لیے دنیا کے امتحانات کو سمجھنالینا ہی کافی ہے، جو محنت کرتا ہے کامیاب ہوجاتا ہے، جو محنت نہیں‌کرتا وہ ناکام ہوجاتا ہے، اخروی زندگی کے متعلق بھی یہی قانون ہے ،دنیا کے امتحانات میں سے ایک امتحان علمی امتحان ہے، اسی ہے سلسلے کی ایک کڑی کا نتیجہ لاہوربورڈ نے جاری کردیا ہے،

لاہوربورڈ کے ذرائع کے مطابق لاہور بورڈ نے میٹرک ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا، امتحان میں چھبیس ہزار دو سو اکتالیس امیدواروں نے حصہ لیا، چودہ ہزار چار سو اکتالیس نے کامیابی حاصل کی، امتحان میں کامیابی کا تناسب 55 فیصد رہا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک ضمنی امتحان2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ امتحان میں چھبیس ہزار دو سو اکتالیس امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے چودہ ہزار چار سو اکتالیس امیدوار کامیاب رہے۔

لاہور بورڈ کے مطابق رواں سال میٹرک ضمنی امتحان میں کامیابی کا تناسب 55 فیصد رہا، چیرمین بورڈ پروفیسر چوہدری اسمائیل کا کہنا ہے کہ امیدوار 80029 پر رولنمبر ایس ایم ایس بھیج کر بھی نتائج معلوم کرسکتے ہیں۔ جبکہ رزلٹ لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔

Leave a reply