بشکیک واقعہ سے متعلق سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، اسحاق ڈار

0
61
press con on bishkik

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بشکیک میں پیش آنے والا واقعہ ہمارے لئے انتہائی افسوسناک ہے۔لاہور میں وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ اور وزیر امور کشمیر انجیئنر امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف بشکیک معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں، میری بشکیک کے وزیر خارجہ سے تفصیلی بات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بشکیک واقعہ کے بعد ہم نے وزارت خارجہ میں ایمرجنسی یونٹ کو فعال کیا، فقط پاکستانی طلبہ کو ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک کے طلبہ کو بھی نشانہ بنایا گیا، ایک ایئر فورس کی ایک فلائٹ طلبہ کو واپس لانے کیلئے بشکیک جائے گی، 540 مزید پاکستانی طلبہ آج تین کمرشل پروازوں کے ذریعے واپس آئیں گے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بشکیک واقعہ سے متعلق سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، یہ دکھ کی بات ہے کہ منفی مہم چلائی گئی اور حقائق کچھ اور ہیں، کرغز حکام کا کہنا ہے کہ پیڈبلاگرز اور پیڈ سوشل میڈیا اس سے متعلق افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بشکیک واقعہ میں چار سے پانچ پاکستانی زخمی ہوئے جو زیر علاج ہیں، تشدد کے واقعات میں 16 غیر ملکی طلبہ بھی زخمی ہوئے، کل 130 پاکستانی طلبہ واپس آگئے ہیں، 50 سے زائد طلبہ نے پاکستانی سفارتخانے میں اپنی انٹی کروائی۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کرغز حکام نے گزارش کی ہے ہم پر اعتماد کریں، آپ کو آنے کی ضرورت نہیں، کرغز حکومت کی درخواست پر دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کرغز وزیر خارجہ نے کہا ہے اموات نہیں ہوئیں، زخمیوں کی ہم خود دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

Leave a reply