خیبر پختونخوا حکومت نے کسانوں سے 17 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی ہے۔ ظاہر شاہ

0
60
Flour

وزیر خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا باہر سے لائی گئی گندم نہیں خریدے گا، ہم مقامی کسانوں سے 6 لاکھ ٹن گندم خرید رہے ہیں۔اسلام آباد میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ظاہر شاہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 40 کلو گندم کا ریٹ 3900 روپے رکھا ہے، اس بار گندم کی خریداری کو شفاف بنایا جائے گا۔ظاہر شاہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نے کسانوں سے 17 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو فنڈز نہیں دیے جا رہے ہیں، گندم اور پانی پر ہمیشہ لڑائیاں رہی ہیں، گندم اسٹوریج اس لیےہوتہ ہے تاکہ آفات میں اس کو استعمال کیا جائے، ہم نے جو فیصلہ کیا اس سےصوبے کو 12 ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ امپورٹ کی گئی گندم خیبر پختون خوا کے لوگ پسند نہیں کرتے، خیبر پختون خوا میں 22 سینٹرز میں گندم کی خریداری کی جا رہی ہے، 20 مئی سے نئے مراحل میں گندم خریدی جائے گی۔ظاہر شاہ نے یہ بھی کہا کہ فوڈ کے شعبے میں کرپشن ہوتی تھی اس لیے ایپ بنائی گئی، 14 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا کسانوں نے ایپ میں اندراج کیا۔

Leave a reply