کل کے خوانچہ فروش ،آج کے صحافی بن کر بنگلوں کے مالک بن گئے

0
49

ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) کے نواحی گاوں چکنمبر 132 دس آر میں "بے نظیر انکم سپورٹ” پروگرام اور معروف ٹی وی شو "جیتو پاکستان ” کے نام پر لوٹنے والوں کے گروہ موجود ہیں ۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوام کو جو میسج کئے جاتے ہیں کہ آپ کے نمبر پر اتنے لاکھ روپے کا انعام نکلا ہے اور یہ میسج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور جیتو پاکستان سے مبینہ طور پہ منسوب ہوتا ہے یہ میسج کرنے والے لوگ ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں کے دور دراز گاوں چک نمبر 132 دس آر کے رہائشی ہیں۔تفصیلات کے مطابق یہ مذکورہ گاوں کے اکثر مکین اس دھندے میں ملوث ہیں ۔تفیصلات کے مطابق یہ لوگ کچھ عرصہ پہلے تک خوانچہ فروش ہوتے تھے اور پھر آہستہ آہستہ یہ لوگ ترقی کرکے کباڑ کے کاروبار میں داخل ہوگئے ۔پھر مزید جدت آگئی اور ان کی ملاقات کچھ ایسے گروہوں سے ہوئی جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام ہر لوگوں کو لوٹا کرتے تھے۔انہوں نے اس پیشے کو مقدس جانتے ہوئے اسی پیشے کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا اور لوگوں سے رقوم بٹورنے لگے۔پھر یہ لوگ اپنے کاروبار میں مزید جدت لے کر آئے اور اس میں اضافہ کرتے ہوئے انہوں نے ایسی ڈیوائسز اور سافٹ وئیرز تیار کروانا شروع کردئیے جس سے کسی دوسرے کا نمبر استعمال کرکے یہ لوگوں کو جعلی میسج کرنے لگے تاکہ کسی بھی محکمانہ کارروائی کی صورت میں یہ لوگ خود محفوظ رہ سکیں۔آہستہ آہستہ یہ لوگ اپنے کام کا دائرہ کار وسیع کرتے رہے ۔مگر جب میڈیا ٹیمز اور اداروں نے ان کے خلاف قدم اٹھایا تو پھر ان کی پکڑ دھکڑ شروع ہوئی ۔مگر پولیس ہے اندر چھپی کالی بھیڑوں نے بھی ان سے ڈیل کرلی اور پولیس کے کرپٹ افسران اور اہلکار بھی ان سے اپنا ماہانہ حصہ وصول کرکے خاموش تماشائی بنتے رہے مگر جب بات آیف آئی اے تک پہنچی تو ان کے خلاف مزید سخت کارروائی ہوئی، ان کے گروپ کے چند اہم ارکان گرفتار ہوئے مگر تب بھی سیاسی سفارش اور پیسے نےچمک دکھائی اور یہ لوگ رہا ہوگئے ۔بعد ازاں چند دوراندیش لوگوں نے اپنے کاروبار کی حفاظت اور وسعت کے لئے صحافت کا لبادہ اوڑھ لیا اور پھر ان کا دھندہ مزید چلنے لگا ۔ان کو صحافی ہونے کا یہ فائدہ ہوا کے ان کے سیاسی شخصیات کے ساتھ اچھے تعلقات بن گئے جس کی وجہ سے ان کا یہ مکروہ دھندا مزید محفوظ ہوگیا ۔ساتھ ہی ساتھ ان کو یہ فائدہ بھی ہوا کہ انہوں نے صحافت کے نام پر بلیک میلنگ بھی شروع کردی ۔جس سے ان کے وارے ہمارے ہونے لگے اور یہ لوگ دنوں میں ہی کروڑوں کے مالک بننے لگے۔ایسے لوگ جن کے پاس کل تک اپنی بیٹھنے کی جگہ نہ تھی آج وہ بنگلوں،کوٹھیوں اور کاروں کے مالک ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق یہ معلومت بھی ملی کہ ان کا سرغنہ عاشق گجر ہے جس کے خلاف تھانہ بدھلہ سنت میں چوری اور فراڈ کا مقدمہ سائلہ گل زیریں کی مدعیت میں درج ہے ،تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں اسی شخص کے خلاف دو مقدمات جبکہ تھانہ راجہ رام اور تھانہ بہاولنگر میں بھی ایک ایک مقدمہ اس شخص کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے ۔وہ لوگ اور مدعین جن کو یہ لوگ لوٹتے رہے آج جب وہ مقدمات درج کرواتے ہیں تو یہ گروہ ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں اور خواتین کو ہراساں کرتا ہے ۔

Leave a reply