بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف کی 55ارب 41 کروڑ سے زائد رقم تقسیم
بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف: 6 جولائی شام تک 61 لاکھ 57 ہزار مستحق گھرانوں میں55ارب 41 کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ ترجمان بی آئی ایس پی کا کہنا ہے کہ بینظیر کفالت کے تحت90لاکھ رجسٹرڈ گھرانوں میں رقم تقسیم کی جا رہی ہے جبکہ اپریل تا جون کی موجودہ سہ ماہی قسط میں 9000 روپے فی گھرانہ دیئے جا رہے ہیں ۔
ترجمان بی آئی ایس پی نے مزید کہا کہ بینظیر کفالت کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ گھرانوں کے بچوں کو بینظیر تعلیمی وظائف بھی دئے جارہے ہیں اور تعلیمی وظائف کے حصول کے لیے سکول میں 70فیصد حاضری لازمی ہے۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے قریبی تحصیل دفتر یا ہیلپ لائین نمبر 080026477 پر رابطہ کریں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یاد رکھیں بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے رابطہ صرف 8171 سے کیا جاتا ہے۔ اور کسی اور نمبر سے وصول ہونے والے پیغام پر اعتبار نہ کریں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے
عالمگیر ترین کی نماز جنازہ کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا
نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،مریم اورنگزیب
یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے لیے بجٹ میں مختص رقم 250 ارب سے بڑھا کر 400 ارب روپے کر دی تھی تاکہ مزید مستحق خاندانوں تک اس کو وسعت دی جاسکے۔ جبکہ وزیر برائے تخفیف غربت شازیہ مری نے اجلاس کی صدارت کی تھی اور، شرکا کو بتایا تھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مختص رقم 60 فیصد بڑھا کر 400 ارب روپے کر دی ہے، جو پہلے 250 ارب روپے تھی۔