دنیا کی معروف ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے قیمت کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے تاریخی سطح حاصل کر لی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران بٹ کوائن کی قیمت 1,09,600 امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی، جو اس سے قبل 20 جنوری کو 1,09,580 ڈالر کی سطح پر پہنچی تھی۔اس غیر معمولی اضافے کے بعد پاکستانی کرنسی میں بٹ کوائن کی قیمت 3 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائد ہو چکی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت نے 1 لاکھ ڈالر کی حد کو عبور کیا ہے۔
اسی دوران، پاکستانی حکومت نے ملک میں ڈیجیٹل معیشت کو باقاعدہ دائرہ کار میں لانے کے لیے "پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی” (PDAA) کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے اس اتھارٹی کے قیام کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے، جو ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کی ریگولیشن، نگرانی اور لائسنسنگ کے معاملات دیکھے گی۔
حکام کے مطابق، اس اقدام سے نہ صرف 25 ارب ڈالر مالیت کی غیر رسمی کرپٹو مارکیٹ کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا بلکہ قومی اثاثوں اور حکومتی قرضوں کی ٹوکنائزیشن کے ذریعے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو نمایاں فروغ حاصل ہوگا۔حکومتی ترجمان کے مطابق، PDAA کے قیام سے پاکستان، سنگاپور، متحدہ عرب امارات اور جاپان جیسے ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا، جو عالمی ڈیجیٹل فریم ورک میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
پاکستان میں خواتین پر تشدد ، ایک سال میں 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
قطر کا 400 ملین ڈالر کا تحفہ، پینٹاگون نے ٹرمپ کے لیے لگژری جیٹ قبول کر لیا
نکسل باغیوں کی آڑ،بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ میں مزید 36 افراد کوقتل کردیا
پنجاب اسمبلی میں سانحہ خضدار پر متفقہ مذمتی قرارداد سمیت 14 مسودہ قوانین منظور