لاہور میں لاقانونیت کا واقعہ، ستوکتلہ میں بیوی نے اپنے بھائی کےہاتھوں شوہر کو پٹوا دیا
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے ملزم یوسف کو گرفتار کر لیا ہے، جو گزشتہ دنوں ستوکتلہ کے علاقے میں اپنے بہنوئی کو رسیوں سے باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کر لیا۔پولیس کو گزشتہ روز اس تشدد کا ایک ویڈیو موصول ہوئی تھی جس کے بعد فوری طور پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم یوسف کو گرفتار کیا۔ واقعے کا مقدمہ نمبر 991/25 کے تحت درج کیا گیا اور ملزم علی حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ ایک گھریلو معاملے پر پیش آیا تھا، جس میں ملزم یوسف نے اپنے بہنوئی کو باندھ کر اس پر تشدد کیا۔ فیصل کامران نے مزید بتایا کہ یوسف کی بیوی اپنے میکے جانے کے بہانے ملزم یوسف کو اپنے ساتھ لے کر گئی تھی اور سسرال والوں نے گھریلو مسائل کا بہانہ بنا کر یوسف کو تشدد کا نشانہ بنایا۔فیصل کامران نے واضح کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور ایسے افراد کو کڑی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔
فیصل کامران نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ پولیس ایسے واقعات پر ہرگز نظر انداز نہیں کرے گی اور اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ کسی بھی قسم کی لاقانونیت کے خلاف پولیس سے تعاون کریں تاکہ شہر میں امن قائم رکھا جا سکے۔








