ماضی میں آسمان سے تارے توڑ کر لانے کے وعدے کئے جاتے تھے لیکن اب بیویوں کو چاند پر زمین بطور تحفہ دی جانے لگی ہے۔

باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر اجمیر کے رہائشی دھرمیندر اجینا نے اپنی بیوی سپنا اجینا کو شادی کی سالگرہ پر چاند کی 3 ایکڑ زمین بطور تحفہ پیش کر دی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران دھرمیندر اجینا کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو شادی کی آٹھویں سالگرہ پر بیوی کے لیے کچھ خاص کرنا چاہتا تھا اسی خواہش کی تکمیل کے لیے چاند پر زمین خرید کر بیوی کے نام کر دی۔

دھرمیندر اجینا کا کہنا تھا کہ دنیا میں بطور تحفہ کاریں اور زیورات تو سب ہی دیتے ہیں لیکن میں نے اپنی بیوی کے لیے کچھ منفرد کرنے کی خواہش میں چاند پر زمین خرید کر اسے تحفے میں دی۔

دھرمیندر اجینا نے امریکی شہر نیویارک میں واقع لونا سوسائٹی انٹرنیشنل فرم کے ذریعے یہ پلاٹ خریدا جس کی خریداری میں انہیں ایک سال کا عرصہ لگا۔

دھرمیندر کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کیونکہ میں راجھستان میں چاند پر زمین خریدنے والا پہلا شوہر ہوں-

Shares: