بی جے پی تنہا 300 سے زائد سیٹیں‌ لے اڑی، فتح کے بعد مودی کا پہلا خطاب، جانیں کیا کہا؟

0
52

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے الیکشن میں کامیابی پر اسے اپنی تاریخی فتح قرار دیا اور کہا ہے کہ ملک میں پہلے بھی الیکشن ہوتے رہے لیکن اس مرتبہ سب سے زیادہ ووٹ‌ پڑے اور ہر دوسرے ہندوستانی نے بی جے پی کو ووٹ دیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق سیاسی پنڈتوں کو اپنی پرانی سوچ کو چھوڑنا پڑے گا۔ یہ 21 ویں صدی ہے، اس الیکشن میں میں پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ یہ کوئی پارٹی، لیڈر اور کوئی امیدوارنہیں لڑرہا بلکہ بھارتی عوام لڑ رہے ہیں. یہ نیا ہندوستان ہے. بی جے پی کے کروڑوں کارکنان، ان کی محنتوں اوران کےجدوجہد پرفخرہوتا ہے کہ جس پارٹی میں ہم ہیں، اس میں کتنے دلدارلوگ ہیں۔

نریندر مودی نے کہاکہ میں بھارتی عوام سے کہوں گا کہ آپ نے 2014 میں مجھ پربھروسہ کیا اور 2019 میں مجھے اور زیادہ طاقت دی۔ میں اس کے پیچھے آپ کے جذبات کو سمجھتا ہوں. میری ذمہ داری آپ کے بھروسہ کی وجہ سے مزید بڑھ گئی ہے. میرے جسم کا ایک ایک انگ ملک کی خدمت کے لئے ہے. 2014 سے 2019 تک آتے آتے سیکولرازم کی جماعت نے بولنا بند کردیا۔ اس الیکشن میں ایک بھی سیاسی پارٹی سیکولرازم کا نقاب پہن کرعوام کو گمراہ نہیں کرپائی۔ عوام نے بی جے پی کو فتح دلوا کر ایک نیا نیریٹو دیا ہے.

بھارتی مبصرین کا کہنا ہےکہ مودی نے 2019 میں‌زبردست فتح حاصل کر کے پرونے دور کے چشمے کو توڑ دیا ہے اور ہندوستانی سیاست کی تعریف میں‌شامل ذات پات، ڈیمو گرافی، صنف اور جغرافیائی تقسیم کو ختم کر دیا ہے. بی جے پی کا عارضی ووٹ 48 فیصد بتایا جارہا ہے. اس لحاظ سے ہر دوسرے بھارتی شخص نے بی جے پی کو ووٹ دیا ہے.اس پر بی جے پی کی طرف سے پورے ملک میں جشن منایا جارہا ہے اور مودی نے اپنی پہلی تقریر میں بھی یہ بات کی ہے. بی جے پی کو حکومت بنانے کیلئے باآسانی سادہ اکثریت حاصل ہو گئی ہے. بی جے پی کی قیادت والے اتحاد این ڈی اے نے 354 سیٹیں‌ حاصل کر کے 2014 کے مقابلہ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے.

Leave a reply