بلاول بھٹو کے مودی کو ‘قصائی’ کہنے پر بی جے پی مشتعل، احتجاج کی کال دیدی

0
36

نئی دہلی:پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے امریکہ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ’قصائی‘ کہنے پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایس ای سی پی کی انتظامیہ کی ملاقات

بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسامہ بن لادن مرچکا، مگر گجرات کا قصائی زندہ اور اب بھارت کا وزیراعظم ہے، مودی آر ایس ایس کے وزیرِ اعظم ہیں جس کا تصور ہٹلر کی نازی جماعت سے لیا گیا تھا۔

پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب

پاکستانی وزیر خارجہ نے عالمی برادری کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، لاہور کے جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں، بلاول بھٹو نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے عالمی دنیا کو بھارت کی اصل تصویر دکھاتے ہوئے مودی کو’قصائی‘ کہنے پر ہندو انتہا پسند بھڑک اُٹھے اور انہوں نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے 17 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

Leave a reply