کانگریس کے رہنما اور بھارتی ریاست راجستھان کے وزیر ٹرانسپورٹ ، پرتاپ سنگھ کھچاریواس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی ناکامیوں سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے کشمیر کارڈ کا استعمال کررہی ہے۔
سب ٹھیک ہے تو پھر راہول گاندھی کو کشمیر سے واپس کیوں بھیجا؟ کانگریس کا مودی سے سوال
جے پور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرتاپ سنگھ نے کہا کہ بی جے پی بلدیاتی انتخابات میں مسئلہ کشمیر کو مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر مسلسل 47 ویں دن بھی دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے۔ جبکہ سڑکوں پر سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی غائب رہا۔ 5 اگست سے تعلیمی ادارے بند ہیں۔ سڑکوں پر جگہ جگہ خاردار تار بچھی ہوئی ہے۔مقبوضہ وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی تاحال بند ہے۔