اقلیتی طبقہ کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے والے بی جے پی لیڈر رنجیت شریواستو نے مسلمانوں کے حوالے سے ایک حیران کن مطالبہ کر دیا ہے۔
بھارت : مسلمان کیپٹن کو رات کے اندھیرے میں لوہے کے راڈ مار کر مار دیا.
بی جے پی لیڈر نے اپنے مطالبہ میں کہا کہ مسلمانوں کے گھر سے گایوں کو واپس لیا جانا چاہیے۔
اپنے بیان میں رنجیت نے گائے کے مسلمانوں کے گھر میں رہنے کو لو جہاد قرار دیا ہے۔ رنجیت کے مطابق ”مسلمانوں کے گھر سے گایوں کو واپس لیا جانا چاہیے۔ جب ہم اپنی لڑکیوں کو ان کے گھر جانے پر ’لو جہاد‘ کا نام دیتے ہیں تو گﺅ ماتا کا ان کے گھر میں ہونا بھی لو جہاد ہی ہے۔ گائے ان کے گھر سے کسی بھی قیمت پر واپس لی جانی چاہیے۔“