بھارت میں بھی تبدیلی آ گئی، کرناٹک انتخابات میں مودی کی حکمران جماعت کو شکست،کانگریس آگے، راہول گاندھی نے بیان بھی جاری کر دیا، بی جے پی نے شکست بھی تسلیم کر لی،

کرناٹک اسمبلی انتخاب میں بھارت کی سابق حکمران جماعت کانگریس کی سیٹیں زیادہ ملنے پر راہول گاندھی کہتے ہیں کہ کرناٹک میں نفرت کا بازار بند، محبت کی دکانیں کھل گئیں،کرناٹک میں فتح پر راہول نے پارٹی رہنماوں کو مبارکباد دی، کانگریس کے کارکنان جشن منا رہے ہیںَ راہول کا کہنا تھا کہ کرناٹک کے انتخاب میں کرونی کیپٹلزم کے پاوراور غریب عوام کی طاقت کے درمیان مقابلہ تھا کانگریس کے ساتھ غریب عوام کی طاقت تھی اوراس طاقت نے پاور کو ہرا دیا یہی اب ہر ریاست میں دیکھنے کو ملے گا

کرناٹک میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اب تک کے نتایج میں کانگریس جیت رہی ہے، کانگریس نے تین سیٹیں جیتی ہیں جبکہ 132 سیٹوں پر آگے ہے، بھارت کی حکمران جماعت صرف 64 سیٹوں پر آگے ہے، عام آدمی پارٹی کرناٹک میں نظر نہیں آئی، کرناٹک میں بی جے پی نے اپنی شکست تسلیم کر لی کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بومئی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور بی جے پی کارکنوں کی بہت کوششوں کے باوجود ہم جیت نہیں سکے مکمل نتائج آنے کے بعد ہم تفصیلی تجزیہ کریں گے

بدھ کو ہونے والے الیکشن میں 73.19 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی جو کہ ریاست کرناٹک میں اب تک ہونے والی ووٹنگ میں سب سے بہترین فیصد ہے

Shares: