کرائم رپورٹر بننا چاہتی تھی اداکارہ بن گئی سدرہ نیازی

0
50

اداکارہ سدرہ نیازی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں کبھی بھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی ، میں نے ایم اے جرنلیزم کیا تھا اور میں نے بطور صحافی کام بھی شروع کر دیا تھا اور کرائم رپورٹنگ کیا کرتی تھی ، میں کرائم رپورٹنگ میں نام بنانا چاہتی تھی . انہوں نے کہا کہ میں نے ایک نامور اور بڑے چینل سے کام کا آغاز کیا تھا. کرائم رپورٹنگ کرتے کرتے میں ماڈلنگ کی طرف چلی گئی ، مجھے آفر ہوئی اس آفر کو قبول کیا تو اس کے بعد اداکاری کی آفرز آگئیں، میں کرائم رپورٹنگ سے مطمئن تھی لیکن اداکاری کی آفر کسی جاننے والے نے کی ، ٹیلی فلم لال میں کام کیا اور لیکن میں

رپورٹنگ کو ہی جاری رکھنا چاہتی تھی لیکن قسمت میں اداکارہ بننا ہی لکھا تھا بس ٹیلی فلم کے بعد اداکاری کا سلسلہ چل نکلا اور میں آج ایک اداکارہ ہوں ، سدرہ نیازی نے کہا کہ میں حادثاتی طور پر اداکارہ بنی میں نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا. لیکن ہوتا تو وہی ہے جو قسمت میں ہوتا ہے ، اب میں اداکاری سے بہت زیادہ لطف اندوز ہورہی ہوں. اسی میں مزید نام پیدا کرنا ہے اور اچھا کام کرنا ہے.

Leave a reply