مقبوضہ کشمیر:ہندووں کی آباد کاری کا منصوبہ

0
54

مقبوضہ کشمیر :مقبوضہ کشمیر میں ہندووں کو بسانے کا انکشاف ،بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سیکریٹری جنرل رام مادیو نے کہا ہے کہ ان کی جماعت مقبوضہ وادی کشمیر میں ہندووں کو دوبارہ آباد کرنے کے لیے کیمپوں کی تعمیر کا منصوبہ بحال کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور کشمیر امور کے ذمہ دار رام مادیو کا کہنا تھا کہ کشمیر میں 1989 میں شروع ہونے والی آزادی کی تحریک کے بعد وادی سے ہجرت کرنے جانے والے ہندووں کی تعداد ایک اندازے کے مطابق 2 لاکھ سے 3 لاکھ پہنچی ہے جن کی واپسی میں مدد کا منصوبہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔رام مادیونے وادی میں واپسی کے ان کے بنیادی حق کا احترام کیا جائے اور اسی وقت ہمیں ان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنا ہے’۔

یاد رہے کہ 2015 میں ریاستی حکومت کی جانب سے ہندو وں کی مکمل واپسی کے ساتھ اسکولوں، شاپنگ مال، ہسپتال اور کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر کا منصوبہ تجویز کیا گیا تھا اور نقشے کا افتتاح بھی کیا گیا تھا۔جس کے ردعمل میں‌ حریت پسندوں کی جانب سے اس منصوبے کی سخت مخالفت کی گئی تھی اور اس کو فلسطینی علاقے میں اسرائیلی تعمیرات سے تشبیہ دی تھی۔

Leave a reply