پاکستانی ہیکرز نے بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر کے اس پر پاکستان کا قومی ترانہ لگا دیا
باغی ٹی وی رپورٹ : پاکستانی ہیکرز نے بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر کے اس کے بیک گراؤنڈ پر پاکستان کا قومی ترانہ لگا دیا، واضحرہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بار بھارت کی آفیشل ویب سائٹس ہیک کی جا چکی ہیں.
اسی طرح بھارت کے ہیکرز نے بھی پاکستان ی ویب ہیک کرنے کی کوشش کی تھی .چند روز بھارتی ہیکرز نے پاکستانی دفترخارجہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملے کرنے شروع کر دیے تھے ، جس کے باعث متعدد ملکوں میں وزارتِ خارجہ کی ویب سائٹ تک رسائی میں مشکلات پیش آئیں۔
ویب سائٹ پر موجود کشمیریوں پر ظلم و ستم کے ریکارڈ اور ہماری کام یاب سفارت کاری کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش نا کام بناتے رہیں گے۔
دوسری طرف وزارتِ خارجہ کی آئی ٹی ٹیم حملے نا کام بنانے میں مصروف ہو گئی تھی اور اس حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی تھی جس پر چینی الفاظ میں کچھ تحریر کردیا گیا ہے، جس کا لفظ ممکنہ طور پر ’ہوم‘ بتایا جارہا ہے۔اس کے علاوہ پاکستانی ہیکرز بھی اس سے پہلے ویب سائٹس ہیک کر چکے ہیںِ
https://delhi.bjp.org/Leadership.html