بی ایل اے نے پاک فوج کی گاڑی بارودی سرنگ سے اڑانے کی ویڈیو جاری کردی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . بی ایل اے نے بلوچستان میں پاک سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے اڑانے کی ویڈیو جاری کردی ہے. اس حملے میں سیکیورٹی فورسز کے چھ جوان شہید ہوئے تھے. اس ویڈیو میں آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے کہ فوجیوں کی گاڑی کو کیسے ائی ای ڈی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار قوم کے سپوت وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے .
بی ایل اے کی جاری کردہ ویڈیو جس میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا pic.twitter.com/cZaZF8sPna
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 12, 2020
واضح رہے کہ اس حملے کے بعد آرمی چیف نے ایرنی ہم منصب کو فون کیا تھا اور اس بارے بات کی تھی. ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایرانی مسلح افواج کے سربراہ سے پاک ایران سرحد کے قریب پاکستانی سیکیورٹی فورسز پرہونیوالے دہشتگرد حملے پر بات چیت ہوئی،
دونوں رہنماؤں کے مابین ٹیلی فونک گفتگو میں سرحد کے اطراف سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے،
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بارڈر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے،سرحد پر اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھی دو طرفہ تعاون کی ضرورت ہے،