کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی میں دھماکے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی میں ہنڈ گرنیڈ سے حملہ کرنے کی ذمہ داری بی ایل اے دہشت گرد تنظیم نے قبول کر لی ہے. اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے ، جبکہ بعض کی حالت تشویش ناک بھی بتائی جارہی ہے. وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اس حملے بارے کہا کہ جماعت اسلامی کی ریلی پر حملے کی شدید مذمت، کراچی میں BLA اور انڈیا کا تال میل دہشت گردی کا نیٹ ورک دوبارہ منظم کرنا چاہتا ہے قوم کو متحد ہو کر اس سازش کا مقابلہ کرنا ہے، جوں جوں مودی پر اندرونی دباؤ بڑھے گا وہ دہشت گردی میں سرمایہ کاری کریں گے
جماعت اسلامی کی ریلی پر حملے کی شدید مذمت، کراچی میں BLA اور انڈیا کا تال میل دہشت گردی کا نیٹ ورک دوبارہ منظم کرنا چاہتا ہے قوم کو متحد ہو کر اس سازش کا مقابلہ کرنا ہے، جوں جوں مودی پر اندرونی دباؤ بڑھے گا وہ دہشت گردی میں سرمایہ کاری کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 5, 2020
واضح رہےکہ کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی میں دھماکہ ہو اہے . اپنے فوری رد عمل میں جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ کی کشمیریوں کے حق میں نکالی جانیوالی ریلی میں بم دھماکہ بھارتی ایجنٹوں کی بزدلانہ کارروائی ہے .ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی میں خوفناک دھماکہ ہوا.. اپنے فوری رد عمل میں جاعت کے جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ کی کشمیریوں کے حق میں نکالی جانیوالی ریلی میں بم دھماکہ بھارتی ایجنٹوں کی بزدلانہ کارروائی ہے .ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی میں خوفناک دھماکہ ہوا..اب تک آنے والی اطلاعات یہ ہیں کہ کشمیریوں کے حق میں نکالی جانے والی جماعت اسلامی کی ریلی میں 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں . جماعت اسلامی کی ریلی جب گلشن اقبال مسجد بیت المکرم پہنچی تو موٹر سائیکل سوار نے ریلی میں ہینڈ گرنیڈ پھینک دیا اور فرار ہوگیا . موقع پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں جو زخمیوں کو قریبی ہسپتلا ل منتقل کرنے لگی ہیں.