بلیک میلر پولیس کی گرفت میں

0
35

تھانہ نیلورپولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، بچے کے ساتھ زیادتی کے مرکزی ملزم صغیرعرف بلا کو گرفتارکرلیا گیا ہے، ملزم بدفعلی کی ویڈیوبنا کربلیک میلنگ کرتا تھا، ایس پی رورل زون نوشیروان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ نیلورمعہ ٹیم نے کارروائی کی ہے، ملزم کے خلاف درج شدہ مقدمہ میں تفتیش شروع کردی گئی ہے.

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے.

پاکستان میں ان دنوں زیادتی کے کیسسز میں دنبدن اضافہ ہورہا ہے، بچوں سمیت خواتین کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس سے عوام میں خوف و حراس پیدا ہورہا ہے، عوام کو اپنی عزتیں بچانا مشکل ہورہی ہیں.

Leave a reply