پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے 3 اہم ممالک کا تعاون حاصل کرکے بھارتی کوشش ناکام بنا دی

تفصیلات کے مطابق کامیاب پاکستان نے سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ترکی، چین اور ملائیشیا کی حمایت حاصل کرلی جس کے بعد پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کے امکانات معدوم ہوگئے اور یوں بھارتی کوشش ناکام ہوگئی۔

فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے یا نہ ڈالنے سے متعلق حتمی اعلان اکتوبر میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 36 ممالک پر مشتمل ایف اے ٹی ایف کے چارٹر کے مطابق کسی بھی ملک کا نام بلیک لسٹ میں نہ ڈالنے کے لیے تین ممالک کی حمایت لازم ہے۔ پاکستان وہ حمایت حاصل کر چکا ہے.
واضح رہے کہ پاکستان کو گزشتہ برس جون میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں اس وقت شامل کیا گیا تھا جب پاکستان اس عالمی ادارے کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق مطمئن نہ کر سکا تھا۔

اس سے قبل پاکستان 2012 تا 2015 تک گرے لسٹ کا حصہ رہ چکا ہے۔
گزشتہ سال پیرس میں منعقدہ اجلاس میں امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں نے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کی قرارداد پیش کی تھی۔

Shares: