کوئٹہ میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 36 سے زائد زخمی

0
62

کوئٹہ: دشمن نے پھر لہو لہو کردیا ، کوئٹہ کے میزان چوک کے قریب سٹی تھانہ کے سامنے دھماکے سے5افراد جاں بحق اور 36 سے زائد زخمی ہو گئے۔سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں‌لے لیا ہے.

دوسری طرف ترجمان سول اسپتال کوئٹہ وسیم بیگ کے مطابق سول اسپتال میں 36 سے زائد زخمی افراد کو منتقل کیا گیا جس میں سے 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

کوئٹہ سے ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت انتہائی نازک ہے۔ دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
https://twitter.com/kochaiAfghaan/status/1156215298128850944

ریسکیوذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس کے ذریعے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، دھماکہ اس وقت ہوا جب علاقہ میں رش تھا اور لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے۔

ریسکیوذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ کوئٹہ کے سول اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو فوری طلب کر لیا گیا تھا۔

Leave a reply