اب ہماری باری ہے کہ ہم ملکوں سے بالاترصرف انسانیت کے ناطے مدد کریں۔
بلوچستان حکومت نے شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد روانہ کردی۔ 10 ہزار افراد کے لئے خوراک سمیت دیگر اشیاء کراچی پورٹ سے روانہ کی گئیں۔ وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو کہتے ہیں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی پوری دنیا نے مدد کی اب ہماری باری ہے، صرف انسانیت کے ناطے لوگوں کی مدد کریں۔
تقریب کے مہمان خصوصی میر ضیاءاللہ لانگو کا کہنا تھا کہ ترکی اورشام میں خطرناک زلزلہ آیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایک ارب روپے کی رقم مختص کی جس سے شام کے لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔ وزیرداخلہ بلوچستان نے مزید کہا کہ جب ہم سیلاب سے متاثر ہوئے تو کئی ملکوں نے مدد کی، اب ہماری باری ہے کہ ہم ملکوں سے بالاترصرف انسانیت کے ناطے مدد کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
لاہور میں ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کے الزام میں بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار
مفتی تقی عثمانی کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاستدانوں اور دیگر اداروں کومشورہ
گورنر ہاؤس میں خواتین کے لیے مفت مہندی لگانےکا اہتمام
ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا چاند پر 4 جی نیٹ ورک لگانے کے لیے تیار
چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ، خدمت انسانیت کی اعلی مثال
اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق نے بتایا کہ 40 کنٹینرز پر مشتمل امدادی سامان 25 دنوں میں شام پہنچے گا اور حکومتی نگرانی میں متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔