بلڈپریشرچیک کرنے والی مشین خراب؛ متعدد مریض در بدر کی ٹھوکروں پر مجبور

0
45
Blood Pressure Check

بلڈپریشرچیک کرنے والی مشین خراب؛ متعدد مریض در بدر کی ٹھوکروں پر مجبور

ڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میںبلڈپریشرچیک کرنے والی مشین عرصہ درا ز سے خراب ،بلڈپریشرچیک کرنے والی مشین خراب ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ لائے جانے والے مریضوں کوعلاج معالجے میںمشکلات کاسامنا،ہسپتال انتظامیہ خاموش تماشائی ، نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر منصوراحمدخان ،ایم ٹی ڈائریکٹروہاسپٹل ڈائریکٹر سے بلڈپریشرمشین کی خرابی دورکرنے یامتبادل مشین کی فراہمی کامطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے کے فنڈز سے تعمیر ہونے والے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں جدید طبی سہولیات کا فقدان ہے جس کے باعث مریضوں کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ۔ غریب عوام کوپرائیویٹ کلینکس کارخ کرنے پر مجبورکیاجارہاہے ۔ ڈی ایچ کیوہسپتال ڈیرہ میں بلڈپریشرچیک کرنے والی مشین ہسپتال انتظامیہ کی بے حسی اورعدم دلچسپی کے باعث عرصہ دراز سے خراب ہے اوربلڈپریشر کے مریض پرائیویٹ چیک اپ کرانے پر مجبورہیں۔اس سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ خاموش تماشائی کا کرداراداکررہی ہے۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی وسنجیدہ طبقوں نے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر منصوراحمدخان ،ایم ٹی ڈائریکٹروہاسپٹل ڈائریکٹر سے بلڈپریشرمشین کی خرابی دورکرنے یامتبادل مشین کی فراہمی کامطالبہ کردیاہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارقومی اسمبلی حلقہ NA38سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پورکایونین کونسل لچھرا میں عوامی پاورشو،علاقہ معززین اورعوام کا ضمنی الیکشن میں سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور کی حمایت اورکامیاب کرانے کا اعلان،اس موقع پر سابقہ ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ پہاڑپوراحتشام جاوید اکبرخان بھی سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور کے ہمراہ تھے ۔تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات کے حوالے سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف سیاسی جماعتوں اورآزاد امیدواروںنے انتخابی مہم شروع کررکھی ہے ۔ اس سلسلے میں سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پورکے حق میںیونین کونسل لچھرا میں جلسہ عام منعقدکیاگیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماوسابق وفاقی وزیر سردارعلی امین خان گنڈہ پور کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیروامیدوارقومی اسمبلی سردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کہاکہ 16مارچ مخالفین کی عبرتناک شکست کا دن ہوگااورعوام حق وسچ کاساتھ دیں گے ۔عوام نے سردارعلی امین خان گنڈہ پور کی سابقہ کارکردگی کی بناء پر ان کوسپورٹ کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پرسابق ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ پہاڑپور احتشام جاویداکبر خان بھی ا ن کے ہمراہ تھے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)مہنگائی اور ٹیکسوں کی ماری عوام پر ٹریفک پولیس کی شکل میں عوام پر الگ عذاب مسلط، چنگ چی ڈرائیور ہو کارسوارہویا موٹرسائیکل والا مختلف بہانوں سے سینکڑوں کے چالان تھما دیے جاتے ہیں، عوام کی چیخیں نکل گئیں، شوبراہ ہوٹل کے سامنے بڑی گاڑیوں کیلئے لگائے گئے رسے سے اگر کوئی بیچارہ موٹرسائیکل سوار بحالت مجبوری گزر بھی جائے تو عبدالجبار نامی ٹی او500سے 600روپے کا چالان تھما دیتا ہے جس پر ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں میں شدید غم و غصے کااظہارکیاہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ ایک تو مہنگائی اتنی زیادہ ہے اوپر سے پٹرول کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرتی ہیں جس پر چالان جلتی پر تیل کا کام کرتے ہیں اور ساتھ میں عبدالجبار جیسے اہلکاروں کا ایسا رویہ پولیس اور عوام میں دوریاں بڑھنے کا سبب بن رہاہے۔ شہریوں نے ڈی آئی جی ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ سے مہنگائی کی ماری عوام پر چالان کم کرنے اور عبدالجبار نامی ٹی او کو فوری طور پر ٹریفک پولیس سے ہٹوا کر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جو غریب عوام کو ناجائز تنگ کرنے کے ساتھ ساتھ بدزبانی کا مظاہرہ کرتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان( ایم این ایس)چیف ایگزیکٹیوآفیسرڈبلیو ایس ایس سی(واسا) کی لاپرواہی اوربے حسی کے باعث ڈیرہ شہر وگردونواح میں صفائی نہ ہونے سے گندگی کے ڈھیر لگ گئے ، گندگی کے ڈھیر ٹھکانے نہ لگانے کی وجہ سے ہرطرف بدبو پھیلی ہوئی ہے ، صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نکاسی آب کے نالے بند پڑے ہیں اورگلیوں میں گنداپانی جابجاجمع ہوتاہے جس سے عوام کوآمدورفت میں شدیددشواری کاسامناکرناپڑرہاہے،چیف ایگزیکٹیوآفیسر واٹراینڈ سینی ٹیشن سروسزکمپنی(واسا) فوٹو سیشن تک محدودہے جبکہ صفائی کے عملی اقدامات کہیں دکھائی نہیں دیتے ہیں،ڈیرہ کے عوامی سیاسی سماجی حلقوںنے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصوراحمدخان سے ڈبلیو ایس ایس سی کے چیف ایگزیکٹوآفیسرکی ناقص کارکردگی پرنوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹوآفیسرواٹراینڈ سینی ٹیشن سروسزکمپنی(واسا) کی لاپرواہی اوربے حسی کے باعث شہر کی فضاء آلودہ ہوگئی ہے۔ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ہرطرف گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ گندگی کے ڈھیرنہ اٹھانے سے ہرطرف بدبو پھیلی ہوئی ہے ۔ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نکاسی آب کے نالے بند ہیں اورگلیوں میں گنداپانی جابجاجمع نظرآتاہے ۔گندے پانی کی وجہ سے عوام کوآمدورفت میں شدیددشواری کاسامناکرناپڑرہاہے۔ڈیرہ کے عوامی سیاسی سماجی حلقوںنے نوتعینات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصوراحمدخان سے ڈبلیو ایس ایس سی کے چیف ایگزیکٹوآفیسرکی ناقص کارکردگی پرنوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)جمعیت علماء اسلام(ف) کے سینئر رہنما وسابق ایم پی اے نوابزادہ سمیع اللہ خان علیزئی نے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے اورحلقہ سٹی ٹو کو ترقیاتی کاموں کیلئے ملنے والے کروڑوں روپے کے فنڈزپر ہاتھ صاف کرنے کے بعددعوت ولیموں پر ہاتھ صاف کرناشروع کردیے ،عوامی سماجی سنجیدہ حلقوں نے سمیع اللہ علیزئی کی اوچھی حرکتوںپر بازرہنے کا مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جے یوآئی(ف)کے رہنماسمیع اللہ علیزئی کی بھوک کم ہونے کی بجائے روزبروز بڑھتی جارہی ہے ۔ سمیع اللہ علیزئی نے اپنے دوراقتدارمیںحلقہ سٹی ٹو کوملنے والے کروڑوں روپے کے فنڈزپرڈاکہ ڈالاجس کے باعث حلقہ وعوام کامورال زندگی بہترنہ ہوا اورحلقہ سٹی ٹومیں کہیں بھی ترقیاتی کام نہ کرائے ۔کروڑوں روپے کے فنڈزپر ہاتھ صاف کرنے کے بعد سمیع اللہ علیزئی نے ولیموں پر ہاتھ صاف کرناشروع کردیے ہیں اور ولیموں پرحاضریاں دیناروزکا معمول بنالیاہے۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی اورسنجیدہ حلقوںنے سمیع اللہ علیزئی کی اوچھی حرکتوں پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ سمیع اللہ علیزئی شرم کرے اورہوش کے ناخن لے ۔انہوںنے کہاکہ سمیع اللہ علیزئی عوام میں بدنام ہوگیاہے اورجمعیت کی بدنامی کا باعث بن رہاہے جس کاخمیازہ مولانابرادران کو بھگتاپڑے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی
پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی شاندار فتح
ٹانک(ایم این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارقومی اسمبلی ملک محمد رمضان شوری اورامیدوارصوبائی اسمبلی عرفان خان کنڈی کا گل امام کادورہ ، دورے کے دوران دونوں رہنمائوں نے مختلف مقامات پر وفات پانے والوں کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں اورفاتحہ خوانیاں کیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارقومی اسمبلی ملک محمد رمضان شوری اورامیدوارصوبائی اسمبلی عرفان خان کنڈی نے گل امام کادورہ کیاجہاں دونوں رہنمائوں نے گل امام میںمختلف مقامات پر وفات پانے والوں کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں اورفاتحہ خوانیاں کیں۔انہوںنے اللہ پاک سے مرحومین کے درجات بلندی اورمغفرت کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں ۔ وفات پانے والوں کے لواحقین نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارقومی اسمبلی ملک محمد رمضان شوری اورامیدوارصوبائی اسمبلی عرفان خان کنڈی کا گل امام کادورہ کرنے اورفاتحہ خوانیاں کرنے پر زبردست الفاظ میں شکریہ اداکیاہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
ٹانک(ایم این ایس)وفاقی وزیر مواصلات مفتی اسعد محمود اور سابق رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیئرمین محمود احمد خان بیٹنی کی خصوصی کاوشوں سے ضلع ٹانک میں عوامی شکایات پر بجلی کی کم وولٹیج اور ٹرپنگ کے مکمل خاتمے کے لیے جمرود وئیر ہائوس سٹور سے132KVGSSلوازمات کے ساتھ31.5/40MVA PTFکی کورریج جاری ہے، اگلے ایک دو روز تک سامان ٹانک گرڈ اسٹیشن پہنچ جائے گا، ان خیالات کااظہارسابق ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ ٹانک محمود احمد خان بیٹنی نے کیا۔ انہوںنے کہاکہ ضلع ٹانک میں بجلی کی ٹرپنگ اورکم وولٹیج کامسئلہ چلاآرہاتھا جس کے حل کیلئے عوامی پرزورمطالبے پر وفاقی وزیر مواصلات مفتی اسعد محمود کی خصوصی کوششوں سے جمرود وئیر ہائوس سٹور سے132KVGSSلوازمات کے ساتھ31.5/40MVA PTFکی کورریج جاری ہے، اگلے ایک دو روز تک سامان ٹانک گرڈ اسٹیشن پہنچ جائے گاجس کی تنصیب مکمل کرلی جائے گی۔ٹانک کے عوامی سماجی حلقوںنے گرڈکواپ گریڈکرنے کیلئے سامان فراہمی پروفاقی وزیر مواصلات مفتی اسعد محمود اور سابق رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیئرمین محمود احمد خان بیٹنی کی خصوصی کاوشوںپر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
ٹانک(ایم این ایس)کیا سرائیکی قوم پاکستان تحریک انصاف کے متوقع امیدوارقومی اسمبلی ملک محمد رمضان شوری کی قربانی کو بھول چکی ہے؟ ملک محمد رمضان شوری جس نے سرائیکی قوم کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر کے سرائیکی قوم کو ضلع ٹانک میں ایک پہچان دلوائی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارقومی اسمبلی ملک محمد رمضان شوری الیکشن ہارنے کے بعد ہر مشکل وقت میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑا رہا ۔وہ لوگ جن کا پچھلے الیکشن کے بعد کوئی پتہ ہی نہیں تھا آج وہ بھی زندہ ہو گئے ہیں اور اپنے آپ کو فرزند جٹاتر کہلاتے ہیں اور ایک بار پھر سادہ لوح سرائیکوں کو بے وقوف بنانے کے لیے تیاری کی جارہی ہے۔ سوال یہ ہے کیا سرائیکی قوم رمضان شوری کوآنے والے الیکشن میں نظر انداز کرے گی ۔کیا پاکستان تحریک انصاف نے رمضان شوری کو ٹکٹ نہ دی یعنی نظر انداز کر دیا تو سرائیکی قوم اس شخص کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ٹانک کے عوامی سماجی حلقوںنے پی ٹی آئی قیادت سے ملک رمضان شوری کو قومی اسمبلی کی ٹکٹ دینے کامطالبہ کیاہے۔

Leave a reply