خون سفید ہو گیا ، باپ کی کرونا سے موت، بیوی بچے گھر چھوڑ کر بھاگ گئے
لاہور:خون سفید ہو گیا ، باپ کی کرونا سے موت، بیوی بچے گھر چھوڑ کر بھاگ گئے،اطلاعات کے مطابق تھانہ فیروزوالہ کی حدود محلہ صابر ٹاون ونڈالہ دیال شاہ کے رہائشی پروفیسر ظہیر احمد ظہیر کرونا وائرس کیوجہ سے اپنے گھر پر قرنطینہ تھے
ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہےکہ پروفیسر صاحب گزشتہ روز رضائے الہی سے وفات پا گئے, موت کے بعد بے حسی کا عالم یہ ہوا کہ پروفیسر صاحب کے بیوی بچے اور اہل محلہ بھی گھروں کو تالے لگا کر غائب ہوگئے
کسی شخص نے تھانہ فیروزوالہ پولیس کو اطلاع کی تو ایس ایچ او نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ کی تصدیق کی,
ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسر صاحب کی میت بے یار مدد گار پڑی ہوئی تھی, ایس ایچ او تھانہ فیروزوالہ سب انسپکٹر عامر محبوب نے علاقے کو سیل کر کے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ہسپتال اطلاع دی, اب انتظامیہ پروفیسر صاحب کی میت کو SOPs کے ساتھ دفن کریں گے.
حیرت اور افسوس کا امر یہ ہے کہ ایک طرف لوگوں کیلیے کورونا صرف ڈرامہ اور سازش ہے, دوسری طرف اپنے ہی پیاروں کے ساتھ ایسا غیر انسانی رویہ اپنایا جارہاہے, کورونا کو سازش اور ڈالرز بٹورنے کا بہانہ کہہ کر جس حکومت و ضلعی انتظامیہ کو گالیاں دی جارہی ہیں, آخر کار وہی آگے بڑھ کر لوگوں کے پیاروں کی تدفین کررہے ہیں