اسلام آباد:وزیراعظم کی بہتر معاشی پالیسی کی ’بلومبرگ‘ نے تائید کردی”ویلڈن عمران خان”،اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے وزیراعظم عمران خان کی بہتر معاشی پالیسی اور حکمت عملی کی تائید کردی۔
اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے وزیراعظم عمران خان کی بہتر معاشی پالیسی اور حکمت عملی کی تائید کردی، بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا میں پابندیاں نرم کرنے سے معاشی سرگرمیاں بحال ہوئیں۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بڑے برانڈز سرمایہ کاری کے لیے اب پاکستان کا رخ کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انکارپوریٹڈ، ہیوگو باس اے جی، ٹارگٹ کارپوریشن او رہینس برانڈز انکارپوریشنڈ سمیت متعدد ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں جبکہ بہت سے دیگر برانڈز نے نام نہ ظاہر کرنے کی درخواست کی ہے۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل شاہد ستار کا کہنا ہے کہ ’گارمنٹس تیار کرنے والی ملز کے پاس بڑی تعداد میں آرڈرز موجود ہیں اور بہت سے لوگ آئندہ چھ ماہ تک کوئی آرڈر نہیں لے سکتے۔‘
رپورٹ کے مطابق ملکی برآمدات میں اضافہ بتدریج ہورہا ہے جو پاکستان کی مجموعی گھریلو پیداوار کا 10٪ بنتا ہے، برآمدات میں اضافہ معیشت میں ترقی کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرسکتا ہے، عمران خان کی حکومت موجودہ مالی سال میں 2.1 فیصد اضافے کا ہدف بنا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان سے فورٹسکو میٹلز گروپ لمیٹڈ آسٹریلیا کے چیئرمیننے ملاقات کی تھی، ملاقات میں مشیرتجارت عبد الرزاق داؤد اورچیئرمین بی او آئی عاطف آر بخاری موجود تھے۔
اینڈریو فورسٹ نے قابل تجدید توانائی اور گرین انڈسٹری میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرمایہ کاری سےمقامی افراد کے لیے روزگار کےمواقع پیدا ہوں گے۔
وزیر اعظم نے پاکستان میں فورٹسکی گروپ کی سرمایی کاری میں دلچسپی کو سراہا اور ملک میں کاروباری منصوبے شروع کرنے میں ہر ممکن سہولت کی یقین دہانی کروائی تھی۔