پاکستان سُپر لیگ کے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن کے حسابات اب تک فائنل نہیں ہوئے تاہم پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز کو سالانہ فیس کیلیے دوسری بار یاد دہانی کرا دی۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نئے فنانشل ماڈل کے تحت ہر پی ایس ایل سے 2 ماہ قبل فرنچائزز کو فیس کی آدھی رقم ادا کرنا ہے،اس حوالے سے انھیں گذشتہ ماہ خط بھیج کر27 تاریخ تک ادائیگی کا کہا گیا تھا مگر کسی نے فیس جمع نہیں کرائی۔
رائے تیمور کا پاکستان کی سب سے بڑی فٹ بال لیگ کروانے کا اعلان
چند روز قبل ایک اور یاد دہانی کا خط بھیجا گیا ہے، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ لیگ کے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن کے حسابات اب تک فائنل نہیں ہوئے، پی سی بی کو اپنی بعض پیمنٹس کا انتظار ہے، فرنچائز مالکان کا موقف ہے کہ پہلے یہ معاملہ حل کیا جائے، اس کے بعد الٹا بورڈ کو ہی فرنچائزز کو رقم دینا ہوگی۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان
ذرائع نے مزید بتایا کہ بعض پارٹنرز کے ساتھ پی سی بی کے مالی تنازعات تقریباً حل ہو چکے ہیں، اس کے بعد اکاؤنٹس بھی فائنل کر لیے جائیں گےدوسری جانب ٹیم اونرز بورڈ کے بعض آفیشلز کے رویئے سے نالاں ہیں۔
کشمیر کاز اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا ، شاہد آفریدی
گزشتہ روز ہر ٹیم میں مزید2،2 پلیئرز کو شامل کرنے کی اطلاعات سامنے آئیں فرنچائرز کی تجویز پر ہر ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 20 کردی گئی ہے اس فیصلے کا مقصد ڈومیسٹک کرکٹرز کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا اور کورونا کی صورتحال ہے۔
پاکستانی عوام کا اولمپئن طلحہ طالب کو ٹوئٹر پر خراج تحسین
12 دسمبر کو ہونے والے ڈرافٹ سے قبل فرنچائزز نے تجویز دی تھی کہ اگر ان کے پاس بجٹ ہے تو انہیں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے کی اجازت دی جائے، پی سی بی نے اس کی اجازت دے دی ہےاب دو ڈومیسٹک کرکٹرز یا ایک ڈومیسٹک اور ایک غیر ملکی کھلاڑی کوسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔